
ٹائمز امپیکٹ رینکنگ 2022: پاکستانی یونیورسٹیزعالمی رینکنگ میں تیزی سے بلندی کی جانب گامزن
ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022ء کی لسٹ میں مجموعی طور پر 63 پاکستانی یونیورسٹیز نے جگہ بنائی ہے
جمعہ 13 مئی 2022 17:55

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کی ابتداء 2019 میں ہوئی تھی۔ اس مختصر عرصے میں اس رینکنگ کی جامعیت، مقبولیت اور کریڈیبلیٹی میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے اور اسے دنیا بھر میں مستند مانا جا تا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سال 2021 میں اسمیں شمولیت کرنے والی یونیورسٹیز/ ہائر ایجوکیشن اداروں کی تعداد 450 سے بڑھ کر سال 2022ء میں 1500 اداروں تک جاپہنچی ہے جن کا تعلق دنیا بھر سے 110 ممالک سے ہے۔ جبکہ اس سال کی رینکنگ میں 400 پہلی بار حصہ لینے والے ادارے بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ۔ اسلام آباد نے اس برس ایک مربتہ پھر پاکستان بھر سے ٹاپ رینکنگ حاصل کی ہے جس کی پوزیشن 101 سے 200کے درمیان ہے۔
جبکہ 301 سے 400 کی پوزیشنز پر صرف 3 پاکستانی یونیورسٹیز کو رینک کیا گیا ہے جن میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، سپیریئر یونیورسٹی لاہور، اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، شامل ہیں۔
سپیریئر یونیورسٹی لاہور نے پہلی مرتبہ اس رینکنگ میں حصہ لیا اور اسے پاکستان کی بہترین پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔
جبکہ پاکستان سے مجموعی طور پر ٹاپ ٹین یونیورسٹیز میں کامسیٹس ۔اسلام آباد، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ۔راولپنڈی، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی۔فیصل آباد، دی یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف واہ، اور ، یونیورسٹی آف فیصل آباد شامل ہیں۔
پاکستانی یونیورسٹیز اور رینکنگ پوزیشنز
Sr. No. رینکنگ یونیورسٹی کانام
1 101–200 نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی۔ اسلام آباد
2 301–400 سپیریئر یونیورسٹی، لاہور
3 لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی
4 یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد
5 401–600 کامسیٹس یونیورسٹی، اسلام آباد
6 فاطمہ جناح یونیورسٹی، راولپنڈی
7 گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی، فیصل آباد
8 یونیورسٹی آف لاہور
9 یونیورسٹی آف واہ
ہمسایہ ملک ہندوستان برصغیر میں سب سے آگے ہے اور اس کی گیارہ (11) یونیورسٹیاں 400 درجہ بندی کے نشان سے اوپر کی خصوصیات رکھتی ہیں۔ امرتا وشوا ودیاپیتم، کوئمبٹور اور لولی پروفیشنل یونیورسٹی، پھگواڑہ برصغیر کی فہرست میں سرفہرست ہیں کیونکہ دونوں کو ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں درجہ دیا گیا ہے۔ اس بریکٹ میں کل چار (4) پاکستانی یونیورسٹیاں شامل ہیں جس کے بعد دو (2) بنگلہ دیشی اور ایک (1) سری لنکن یونیورسٹی ہے۔
خطے بھر کی 400 بہترین یونیورسٹیزکی رینکنگ اس چارٹ میں دی گئی ہے:
برصغیر کی ٹاپ 400 یونیورسٹیز اور رینکنگ
Sr. No. رینکنگ یونیورسٹی ملک
1 Top 100 امرتا وشوا ودیاپیتم بھارت
2 لو لی پروفیشنل یونیورسٹی بھارت
3 101–200 نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان
4 شولینی یونیورسٹی آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز
بھارت
5 201–300 امیٹی یونیورسٹی ، گروگرام
بھارت
6 یونیورسٹی آف کلکتہ بھارت
7 چٹکارا یونیورسٹی بھارت
8 KIIT University بھارت
9 Nitte (Deemed to be University) بھارت
10 301–400 سپیریئر یونیورسٹی پاکستان
11 یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پاکستان
12 BRAC University بنگلہ دیش
13 ڈیفوڈل انٹرنیسنل یونیورسٹی بنگلہ دیش
14 جے ایس ایس اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ
JSS Academy of Higher Education and Research بھارت
15 لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی
Lahore College for Women University (LCWU) پاکستان
16 یونیورسٹی آف پرادینیا
University of Peradeniya سری لنکا
17 Symbiosis International University بھارت
18 VIT University بھارت
ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ، واحد عالمی رینکنگ کا پیمانہ ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے مطابق یونیورسٹیز کے اقدامات کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ دیکھا جاتا ہے کہ یونیورسٹیز کس طرح ، اپنے ممالک میں کمیونیٹز کو ڈویلپ کرنے کے لئے نوجوانوں کو تیار کر رہی ہیں، اور تعلیم کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ اس رینکنگ کی کیلکولیشن چار بنیادی طور کیٹیگریز میں کی جاتی ہے جن میں یونیورسٹی کے شعبہ تحقیق، شعبہ تدریس، شعبہ آؤٹ ریچ، اور اسٹیورڈ شپ کے شعبہ میں کئے گئے اقدامات کو جانچا اور ماپا جاتا ہے ، جس سے حاصل ہونے والے پوائنٹس کی بنیاد پر رینکنگ جاری کی جاتی ہے۔
مزید تعلیم کی خبریں
-
ورچوئل یونیورسٹی کا مفت آن لائن کورسز کا آغاز
-
ورچوئل یونیورسٹی میں ضرورت پر مبنی سکالرشپ کے لیے درخواستیں طلب
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مقیم طلبہ کیلئے 120 ملین روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری
-
مائیکروسافٹ اور نذیر حسین یونیورسٹی کے درمیان جدید کمپیوٹر کورسز کی تربیت کا معاہدہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا خصوصی ریلیف پیکج ،میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مجبور طلبہ کی سمسٹر خزاں کی فیس معاف کر دی
-
ایچ ای سی نے یو ایس اے ٹی اور ایچ اے ٹی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،فیصل آباد ڈویژن میں طالبات کے لیے 2 ، طلبہ کیلئے ایک امتحانی مرکز قائم
-
لاہور بورڈ کو پیپرلیس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں 'ماؤس' غلطی پر انکوائری
-
نہم جماعت کی کمپیوٹر کتاب میں مائوس کو ’’چوہا ‘‘لکھ دیاگیا،انکوائری شروع
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کانووکیشن 2025، رجسٹریشن کی تاریخ میں 14 ستمبر تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.