
بھارتی فوجیوںنے بانڈی پورہ میں 2 نوجوان شہید کردیے
مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کیخلاف مودی حکومت کے مذموم منصوبے کی مذمت
ہفتہ 14 مئی 2022 00:01
(جاری ہے)
دریں اثنابھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے برار آرہ گام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوان شہید کردیے۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے نئی دہلی میں اپنی عدالت میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں جماعت اسلامی کے چار ارکان کے خلاف ایک جعلی فرد جرم دائر کردی ہے۔ فرد جرم جاوید احمد لون، عادل احمد لون، منظور احمد ڈار اور رمیز احمد کونڈو کے خلاف دائر کی گئی۔ بھارتی حکام نے کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت مزید تین کشمیری سرکاری ملازمین کو حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں شبیر احمد ڈار اور یاسمین راجہ نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک کے اہل خانہ سے آج سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں یاسین ملک اور دیگر حریت رہنمائوںکے عزم وہمت کی تعریف کی جنہیں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مخالفت کی پاداش میں غیر قانونی نظربندی کا سامنا ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انتظامیہ نے انہیں آج بڈگام میں ایک پنڈت خاندان جسکا ایک فرد گزشتہ روز ایک حملے میں مارا گیا تھا کے گھر جانے سے روکنے کیلئے سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیر میں اس وقت حالات انتہائی خراب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں حالات معمول کے مطابق ہونے کا پیمانہ نہیں ہو سکتیں۔ادھر اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے جدہ میں ایک بیان میں بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں انتخابی حلقوں کی نئی حد بندی کے لیے حال ہی میں ختم ہونے والی غیر قانونی مشق کی شدید مذمت کی۔ کمیشن نے کہا کہ اس طرح کے مذموم اقدامات کا مقصد مسلمانوں کی مقامی آبادی کو ان کے وطن میں اقلیت میں تبدیل کرنا اور ان کے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے استعمال میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
سرینگر‘ یاسین ملک کی غیر منصفانہ سزا کیخلاف کئی علاقوں میں ہڑتال، 10 نوجوان گرفتار
-
یاسین ملک کو عمر قید کی سزا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی تازہ مثال ہے، منیر اکرم
-
حریت رہنمائوں ، تنظیموں کی بھارتی عدالت کی طرف سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کی مذمت
-
سرینگر، یاسین ملک کی غیر منصفانہ سزا کےخلاف کئی علاقوں میں ہڑتال، 10 نوجوان گرفتار
-
ملک بھر کے وکلاء کی بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت پسند رہنمایاسین ملک کو سزاءکی شدید مذمت
-
میں گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں‘سزا سنائے جانے سے پہلے یاسین ملک کا عدالت میں بیان
-
یاسین ملک نے اعتراف جرم نہیں بلکہ بھارتی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا
-
ہندوستان جبر کے ذریعے کشمیر کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا‘راجہ فاروق حیدر
-
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے اعزاز میں نمبردار ہاؤس بھیال میں عشائیہ دیاگیا
-
میں گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں، سزا سنائے جانے سے پہلے یاسین ملک کا عدالت میں بیان
-
یاسین ملک نے اعتراف جرم نہیں بھارتی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،بین الاقوامی ذرائع ابلاغ
-
شوکت جاوید میر کارکنوں ، جیالوں کے ہمراہ یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لئے چکوٹھی پہنچ گئے‘ جگہ جگہ مظاہرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.