Live Updates

نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات ،معاشی صورتحال پر گفتگو

دورے میں ایک دن کی توسیع مزید مشاورت کے لئے کی گئی، رانا ثناء اللہ

جمعہ 13 مئی 2022 23:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے حسن نواز کے دفتر میں ملاقات کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے اگلے مرحلے کے لیے شہباز شریف کے ہمراہ پارلیمانی وفد بھی شامل تھا، وفد میں وفاقی وزراء میں رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ملک احمد خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دورے میں ایک دن کی توسیع مزید مشاورت کے لئے کی گئی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف (آج) ہفتہ کو عدالت نہ پہنچ سکے تو ایک دن کی غیر حاضری کی درخواست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا نتیجہ ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات