حقیقی آزادی مارچ سے مجھے دور کرنے کے لئے آصف علی زرداری سازشیں کر رہا ہے، حلیم عادل شیخ

مجھے قتل کرانے کی سازش کی گئی ہے کچھ ہوا تو ذمہ دار زرداری اینڈ کمپنی ہوگی،قائد حزب اختلاف سندھ

اتوار 15 مئی 2022 17:55

حقیقی آزادی مارچ سے مجھے دور کرنے کے لئے آصف علی زرداری سازشیں کر رہا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ موجودہ بدترین ملکی و سیاسی صورتحال پر امپورٹڈ حکومت کو شرم آنی چاہیے حقیقی آزادی مارچ کے لئے پورے سندھ کے عوام بھی تیار ہے ان چوروں کی ٹانگیں ابھی سے کانپ رہی ہیں سندھ میں انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں آصف علی زرداری نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو حقیقی آزادی مار سے روکنے کی کوشش کی ہے اپنے پالتوں لوگوں کے ذریعے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں زرداری کے فرنٹ مین بدنام زمانہ لینڈ گریبر جس نے اربوں کی کرپشن کی ہے سارے پلان کی سربراہی کر رہے ہیں ایس ایس پی ملک مرتضی تبسم نے پئسوں کے عیوض اپنے علاقے میاں والی کا نام بھی بدنام کر دیا ہے، زرداری نے اپنے ذاتی غلام سرکاری محکموں میں لگائے ہوئے ہیں ان کے ذریعے ہمیں روکنے کے لئے جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں مجھے جانی نقصان پہنچانے کے لئے ایک گھنائنی سازش بنی گئی ہیسندھ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کا وقت چل رہا ہے لیکن اب سالوں کی بات نہیں کچھ ہفتوں کے بات ہے وقت تبدیل ہوگا انقلاب کی تحریک عروج پر پہنچ رہی ہے جس انداز سے یہ لوگ کام کر رہے ہیں خدانخواستہ سرے لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا گزشتہ شب دو پولیس پارٹیاں میرے گھر بھیجی گئی تھی سنا ہے کافی ساری ایف آئی آر میرے خلاف بنا کر رکھی ہیں تاکہ مجھے گرفتار کر کے دیگر جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد کیا جاسکے میں ڈرنے والا نہیں ڈٹ کے مقابلہ کروں گا مجھے افسوس جب ایف آئی آر کٹی میں سندھ ہائی کورٹ پہنچا قبل ازگرفتاری ضمانت ہو یا انٹرم بیل ہر شہری کا حق ہوتا ہے ساڑے تین گھنٹے بعد عدالت نے کہا ججز کم ہیں ہفتے کا دن ہے کیس نہیں سنا گیا مجھے عدالت سے رلیف نہیں ملا انٹی انکروچمنٹ جانے لگے تو وہاں انصاف کا ٹائم گذر چکا تھا جس کو انصاف ملنا ہوتا ہے تو ان کو رات کو بھی انصاف دلوایا جاتا ہے آصف علی زرداری نے مجھے میری فیملی کو نقصان پہنچانے کا پلان بنایا ہے مجھے اور میرے خاندان کے لوگوں یا پارٹی کے کسی فرد کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جارہی ہے اگر کچھ ہوا تو اس کی زمہ داری آصف علی زرداری، بلاول زرداری، سندھ حکومت ذمہ دار پر ہوگی۔

زندگی اور موت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے اللہ پاک بہت بڑا منصوبہ ساز ہے، ہم اپنی جان ہتھیلی میں لیکر ملک و قوم کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ان چوروں کے ظلم کا حساب یہ عوام ضرور لے گی۔حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلی مراد علی شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا مراد علی شاہ وزیر اعلی کم آصف علی زرداری کے منشی زیادہ ہیں پریس کانفرنس میں مراد علی شاہ کہہ رہے تھے لیڈر آف اپوزیشن پر کوئی غیر قانونی کارروائی نہیں ہوگی مراد علی شاہ آپ نے مجھ پر گھوٹکی میں جھوٹا مقدمہ بنایا کیا وہ غیر قانونی نہیں تھا عمرکوٹ میں آپ لوگوں نے جھوٹا مقدمہ بنایا کیا وہ جھوٹا نہیں تھا دونون کیسز میں عدالت نے مجھے با عزت بری کیا پی ایس 88 الیکشن میں مجھ پر حملہ کیا گیا اور مجھ پر ہی دہشتگردی کا کیس بنایا گیا، ان تمام جھوٹے مقدمات کے ساری زمہ داری مراد علی شاہ آپ پر عائد ہوتی ہے مجھے قید کر کے جیل میں بھی حملہ کروایا گیا ۔

مراد علی شاہ کہتے ہیں مجھے پیٹ می درد ہے ہاں مجھے پیٹ میں درد ہے وہ درد سندھ کیعوام کے مسائل حل کرنے کا ہے یہ درد اس وقت ٹھیک ہوگا جب آپ جیسے کا احتساب ہوگا مراد علی شاہ کہتے تھے کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوگا مراد علی شاہ چیک کریں جب ایف آئی آر درج کی گئی میں ٹی وی پروگرام میں لائیو مراد علی شاہ مجھ سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں جب تک سندھ کے عوام کے ایک ایک پئسے کا حساب نہیں لیتا جان نہیں چھوڑوں گا ہمارا جگھڑا منشیوں سے نہیں پورے سسٹم سے ہے یہ سارا معاملا شروع آپ لوگوں نے کیا ہے اسے ختم پاکستان کی قوم کرے گی۔