واٹر شیڈ مینجمنٹ کیلئے وفاق و دیگر بینیفیشریز سمیت اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اپنی معاونت ،امداد فراہم کریں ،بیرسٹر سلطان محمود
آزادکشمیر میں زراعت کا بڑا پوٹینشل موجود ہے،جہاں جنوب میں فصلیں پیدا ہو سکتی ہیں وہاں شمالی آزادکشمیر میں فصلوں کی پیداوار جن میں سزیوں اور پھلوں سمیت مویشی پالنے کا بھی اسکوپ موجود ہے،صدر آزاد کشمیر
بدھ 18 مئی 2022 00:00
(جاری ہے)
اس موقع پر وفد میں اقوام متحدہ کے ادارے خوراک و زراعت کی پاکستان میں نمائندہ مس فلورنس رولی (Florence Rolle)اور ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنیز(Julien Harneis) نے کہا کہ آزادکشمیر میں پاکستان کے صوبوں کی نسبت انسانی ترقی کے اعشاریے بہتر ہیں۔ اسی طرح آزادکشمیر میں معاشی ترقی کے لئے سیاحت کا فروغ بھی لازمی حصہ ہے جس میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان کی تحریک پر لیونگ انڈس بیسن (Living Indus Basin Initiative)کے نام سے ایک ماسٹر پلان بنایا ہے اور اس پر مشاورت کے لئے ہم آج یہاں صدر ریاست سے ملاقات کے لئے آئے ہیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ترقی کے لئے ضروری ہے کہ اس میں مقامی کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے تاکہ پائیدار ترقی ممکن ہو سکے۔ صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آپ یہاں اقوام متحدہ کے نمائندے کی حیثیت سے آئے ہیں اگرچہ اس میٹنگ کا ایجنڈا مختلف ہے لیکن آپ چونکہ اقوام متحدہ کے اداروں کی نمائندگی کر رہے ہیں تو میں آپ سے کہوں گا کہ آپ اپنے فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھی بات کریں جس پر اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنیز(Julien Harneis) نے صدر ریاست کو یقین دلایا کہ جس حد تک ممکن ہوا میں اپنے فورمز پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.