آرٹیکل63 اے کی تشریح :حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میں ہے‘دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل ہونگے. سیاسی مبصرین
وفاق میں شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ شہباز دونوں اپنی اکثریت کھو چکے ہیںدونوں حکومتیں عملی طور پر آج ختم ہوگئی ہیں.فواد چوہدری‘ حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب ہیں پنجاب میں حکومت مکمل طور پر فعال ہے مگر کابینہ جتنی جلدی بنے بہتر ہے.عطاءتارڑ
میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2022 04:16
(جاری ہے)
جو انہوں نے ایڈوائزیری اختیارات کے تحت سپریم کورٹ کی رائے حاصل کرنے کے لیے بھیجا تھا.
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شق 186 کے تحت عدالتی تشریح کو فیصلہ نہیں کہا جا سکتا اور حکومت وقت کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ عدالتی رائے کو مانے یا نہ مانے عرفان قادر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا جبکہ آئین میں ایسا لکھا نہیں ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا جس سے یوں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ اپنی مشاورتی جورسڈکشن میں آئین میں ترمیم کر رہی ہے جو کہ وہ نہیں کر سکتی آئین میں ترمیم دو تہائی اکثریت سے صرف ایوان کر سکتا ہے. سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور ممتاز قانون دان حامد خان عرفان قادر کی اِس بات سے تو اتفاق کرتے ہیں کہ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں بلکہ رائے ہے لیکن اِس کا ماننا فریقین پر ضروری ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی رائے ایک ایسے مسئلے پر ہے جو کہ زیرالتوا ہے جس پر رائے زیرسماعت ہی آئی ہے جن جماعتوں نے اس دوران انتخاب کرائے ہیں ا±ن پر عدالتی رائے کا اطلاق ہوتا ہے. حامد خان سمجھتے ہیں کہ منحرف اراکان کے ووٹ شمار کیے جانے یا نہ کیے جانے پر عدالت کی جانب سے واضح رائے پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ18 مئی کو سنائے گا سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر کے مطابق سپریم کورٹ کی رائے پنجاب حکومت پر لاگو نہیں ہوتی کیونکہ یہ عدالت کا فیصلہ نہیں ہے یہ صرف تشریح ہے انہوں نے کہا کہ جو منحرف ارکان ہوتے ہیں ا±ن کی نشست خالی ہو جاتی ہے یعنی وہ آئین کے مطابق ڈی سیٹ ہو جاتے ہیں جس کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں ہوتی ہے انہوںکہ پنجاب حکومت عدالتی رائے ماننے کی پابند نہیں ہے ہاں اگر وہ سیاسی طور پر فیصلہ کر لیں تو حمزہ شہباز دوبارہ انتخاب میں جا سکتے ہیں. سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن حامد خان سمجھتے ہیں کہ حمزہ شہباز کے بطور قائدایوان ہونے والے انتخاب کی اب کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی اصولاً وہ وزیراعلی پنجاب نہیں رہے ایسی صورت میں گورنر پنجاب کو چاہیے کہ وہ ایوان کا اجلاس بلائے اور قائدایوان کا انتخاب کرائے. سینیر صحافی اور تجزیہ کار احمد ولید کے مطابق اگر حمزہ شہباز اکثریت کھو دیتے ہیں تو پنجاب میں قائد ایوان کا انتخاب دوبارہ ہو گا انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اگر ایک رکن اسمبلی منحرف ہوتا ہے تو اس کی نشست خالی ہو جاتی ہے لیکن سپریم کورٹ کی تشریح کی روشنی میں اس کا ووٹ شمار نہیں ہو گا جس سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ عدم اعتماد کی آئین میں موجود شق کی وقعت نہیں رہی. احمد ولید سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی تشریح کو کچھ لوگ یوں بھی سمجھ رہے ہیں کہ یہ آئین کے بنیادی نکات کے خلاف ہے کیونکہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اختلاف رکھے احمد ولید کی رائے میں عدلیہ کے فیصلوں پر ہمیشہ سے اعتراضات ا±ٹھائے جاتے رہے ہیں ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ جس فریق کے خلاف عدالت کا فیصلہ آ جاتا ہے تو وہ اس ادارے پر تنقید شروع کر دیتا ہے اسی طرح جب فیصلہ حق میں آتا ہے تو تعریف کی جاتی ہے جیسے آج بھی فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت کی تشریح ایک اچھا فیصلہ ہے. ممتاز قانون دان حامد خان سمجھتے ہیں کہ منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی پر عدالت نے واضح رائے نہیں دی ان کی نااہلی ہو گی یا نہیں ہو گی یا کتنی مدت کے بعد ہو گی عدالت نے تشریح آئین کے آرٹیکل63 اے کی کی ہے جس کے تحت ووٹ شمار نہیں ہو گا، جبکہ آئین کے مطابق ووٹ ڈلنے کے بعد شمار ہوتا ہے.مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.