ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کی وجہ سے نیکٹا کو چار برسوں تک نظرانداز کیا گیا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی تھی تاہم بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت نے بنائے گئے انفراسٹرکچر اور مالیاتی اور کوآرڈینیشن کا کام بند کردیا جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں.وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب
میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2022 15:07
(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے اندر دوبارہ سر اٹھا رہی ہے گزشتہ چار برسوں میں نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا نیکٹا کو وزیراعظم چیئر کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے 2014 میں پہلی سیکورٹی پالیسی دی تھی، اس کے بعد قومی ایکشن پلان بنایا گیا قومی ایکشن پلان میں تمام صوبوں، پوری قوم، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی اکائیوں کو شامل کرکے دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی مرتب کی گئی تاہم گزشتہ چار سالوں میں ایک شخص کی ضد، تکبر اور انا کی وجہ سے اسے نظرانداز کیا گیا. سابق وزیراعظم نے پولیو، دہشت گردی اور دیگر اہم ایشوز پر صوبوں سے کوئی مشاورت نہیں کی نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کے بارے میں ایک طریقہ کار وضع کیا گیاہے. مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت کی حکمت عملی کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی تھی تاہم بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت نے بنائے گئے انفراسٹرکچر اور مالیاتی اور کوآرڈینیشن کا کام بند کردیا تھا انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پولیو کے چار کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ کے وزیراعلیٰ نے ریکارڈ پر یہ بات کہی ہے کہ جب انہوں نے پولیو کے حوالے سے وزیراعظم سے بات کی تو انہیں بتایا گیا کہ یہ وقت کا ضیاع ہے. انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے آج دہشت گردی کے واقعات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں حکومت پوری قوم ، چاروں صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکسو ہو کر دہشت گردی کا قلع قمع کرے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی میٹنگ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کی تھی نیکٹا کا اجلاس بلانے کے لئے وزیر داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے اور آئندہ ہفتے اس حوالے سے اجلاس ہوگا. انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دہشت گردی کے حوالے سے آٹھ اجلاس چیئر کر چکے ہیں، وہ صوبوں اور وفاقی اکائیوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ضد، انا اور تکبر کے مسائل نہیں ہیں. قبل ازیں شگفتہ جمانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سندھ میں پیپر آﺅٹ ہونا نئی بات نہیں ہے، مجاز اتھارٹی نے فوراً ردعمل دیا تھا اس بات کو کلیئر کیا گیا کہ پیپر سیلڈ ہے اور وہی پیپر دوسرے روز آیا انہوں نے کہا کہ جیکب آباد ، حیدرآباد شدید گرمی کی زد میں ہیں حیسکو کا طریقہ کار نامناسب ہے 20,20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے، لوگوں کا گرمی سے برا حال ہے. وفاقی وزیر نے بجلی لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ کیا تھا ،اس حوالے سے سپیکر کی رولنگ آنی چاہیے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال ہے، امتحان دینے والے بچے بے ہوش ہو رہے تھے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اگر بچوں کو ان رولمنٹ کارڈ بھی نہ ملے تو اس سے صورتحال کا اندازہ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ 14 سالوں میں صوبائی حکومت معیاری تعلیم کے حوالے سے ایک نظام تک نہیں دے سکی ہے مولانا عبدالاکبر چترالی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ لواری ٹنل سے آگے سڑک پر ایک سال سے کام بند ہے اپر اور لوئر چترال میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے پیسکو اور پیڈو نے لوگوں سے پیسے لے لئے ہیں لیکن اس کے باوجود بارہ سے سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہے. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن( کی سابق حکومت میں چترال میں ایل پی جی سٹیشنوں کے لئے پیسے رکھے گئے، تین سالوں سے کوئی کام نہیں ہوا وہ زمینیں فروخت کی جارہی ہیں اس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے.
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.