الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے سے ملک میں غلیظ سیاست کا باب بند ہوچکا ہے. اسدعمر
حمزہ شہباز نے جتنے غیر ضروری اخراجات اور دورے کیے ان کے پیسے بھی اب ان سے وصول کیے جائیں. فرح حبیب
میاں محمد ندیم جمعہ 20 مئی 2022 17:39
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملکی عوام نے جو بیرونی سازش دیکھی اس پر سب سے پہلے قوم نکلی اور ہم قوم کے پیچھے نکلے انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کسی کو یہ سمجھ نہیں آرہا کہ وزیر اعلیٰ کون ہے، گورنر کون ہے اور وفاق میں یہ بات کسی کو سمجھ نہیں آرہی کہ فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے. اسد عمر نے کہا کہ ملک میں سیاست کرنے والی جماعتوں میں بیٹھے لوگ پیسہ لگاتے ہیں، پھر حکومت میں آتے ہیں یوں زیادہ سے زیادہ پیسہ کماتے ہیں، اس ملک میں رکن خریدے جاتے ہیں، سینیٹ کی نشستیں خریدی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتیں بدلنے کے لیے بولی لگا کر ضمیر خریدے جاتے ہیں، ملک میں اس طرح کی سیاست کے خلاف اولین جہاد عمران خان نے کیا ہے. انہوں نے کہاکہ پہلے 63 اے کا جو فیصلہ آیا اور آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالنے والے ”لوٹوں“ کو ڈی سیٹ قرار دے دیا ہے جو اب ایم پی اے نہیں رہے یہ دونوں فیصلے تحریک انصاف کی جیت ہیں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کے سیاستدانوں نے ان لوٹوں کو خریدنے کے لیے کروڑوں کی سرمایہ کاری کی اور وہ لوٹے اب کسی کام کے نہیں رہے، ہمیں امید ہے کہ ایسی سازشیں سب ختم ہوں گی اور اس سازش کے نتیجے میں جو تبدیلیاں آئی ہیں ان کو بھی ختم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد کوئی جواز نہیں رہتا کہ پنجاب کی اسمبلی اس وقت کیوں چل رہی ہے، حمزہ شہباز کے 197 ووٹ تھے جن میں سے 25 ووٹ ایسے ہیں جن کی سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق گنتی ہی نہیں ہونی. انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، فوج کا سیاست میں مداخلت کا کوئی جواز نہیں وہ اب کہتے ہیں قومی سلامتی کا اجلاس بلاﺅ اور اس میں فیصلہ کرو کہ ایندھن کی قیمت کیا ہوگی، ملک میں مذاق چل رہا ہے، سب سے بڑی عسکری طاقت والے ملک کے ساتھ اس وقت جو مذاق چل رہا ہے اس کا اب کوئی جواز باقی نہیں بچا اسد عمر نے کہا کہ لوگ موجودہ حکومت کو مشورے دیتے ہیں کہ الیکشن نہ کراو¿ مگر اب مشوروں کا وقت ختم ہو چکا ہے قوم کو نئے انتخابات کی طرف لے جائیں جو ڈالر میں اضافے کا رونا روتے تھے اب ان کی حکومت میں ڈالر دو سو تک ہوگیا ہے، معیشت بیٹھ گئی ہے، معاشرے میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے. سابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ نام نہادوزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جتنے غیر ضروری اخراجات اور دورے کیے ان کے پیسے بھی اب ان سے وصول کیے جائیں، پاکستان میں چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ آج ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے پاکستان کی جمہوریت کو گدلا کیا، پنجاب کی حکومت تو فارغ ہو چکی اب وفاقی حکومت بھی فارغ ہوگی. انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کا نقصان نہ کیا جائے بلکہ فی الفور انتخابات کیے جائیں، اب ضمیر فروشوں کا نہیں، پاکستانی عوام کا ووٹ کاسٹ ہوگا اور وہ ووٹ وزیر اعظم عمران خان کو ملے گا. قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین صوبائی اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کردیا الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی روشنی میں فیصلہ اتفاق رائے سے سنایا، تحریک انصاف کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی تاحیات نااہلی سے بچ گئے اور الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کردیا.
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.