عمران خان کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے،عوام نے اسکو پہچان کر مسترد کر دیا :مریم نواز
فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں،انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے سے نہیں رکتا،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی ٹویٹ
عمر نواز جمعہ 27 مئی 2022 16:13
(جاری ہے)
انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے سے نہیں رکتا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں شہید کارکن سید احمد کے گھر گیا۔
لاہور میں فیصل عباس کے گھر پارٹی کے دیگر ذمہ داران گئے،لاہور میں فیصل عباس کو روای پل سے نیچے پھینکا گیا۔ یہ وہ لوگ ہیں جو حقیقی آزاد کے جذبے سے نکلے تھے۔کارکنوں کے اہلخانہ کو جتنا خراجِ تحسین پیش کریں وہ کم ہے۔ کرپٹ ترین مافیا کو اس ملک میں بٹھایا گیا۔سازش کے تحت حکومت کو گرایا گیا، بیرون ملک سے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔چوروں کو ہمارے اوپر بٹھا دیا گیا۔ یہ ظلم ہے 30 سے سال سے جو لوگوں کو کھا رہے تھے ان کو مسلط کیا گیا،کیا ان کے خلاف ہمیں احتجاج کا بھی حق نہیں۔ آزادی مارچ ہمارا پر امن احتجاج تھا۔پر امن احتجاج قوم نہیں کر سکتی تو اسے زندہ ہی نہیں رہنا چاہئیے،قوم غصے میں ہے کہ ہمیں پر امن احتجاج نہیں کرنے دیا گیا۔ پولیس نے عورتوں اور بچوں کو بھی نہیں دیکھا۔لاہور میں وکیلوں کو بس سے نکال کر مارا گیا۔عمر ایوب جو وفاقی وزیر تھے وہ پولیس سے بات کرنے گئے تھے ان کو بھی بےدردی سے مارا گیا۔کون سی پولیس ہے جو بچوں اور عورتوں کو اس طرح سے مارتی ہے۔لبرٹی چوک میں فیملیز باہر نکلیں تو ان پر شیلنگ کی گئی۔کراچی میں جو لوگ نکلے ان پر تشدد کیا گیا۔شہباز شریف، راناثناء اللہ اور حمزہ شہباز یزید کے ماننے والے لوگ تھے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے کارکن اور پارٹی رہنما مایوس ہیں کہ آپ اسلام آباد میں بیٹھے کیوں نہیں، لیکن میں آپکو ایک بات بتا دوں کہ میں نے 126 دن دھرنا دیا۔جب میں وہاں پہنچا تو علم ہو گیا کہ اب حالات کس طرف جا رہے ہیں۔اس رات خون خرابہ ہونے والا تھا۔لوگوں نے پولیس کی دہشتگردی دیکھی تو لوگ لڑنے کو تیار ہو گئے تھے۔اس وقت عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا تھا، اگر میں اس دن بیٹھ جاتا تو بہت خون خرابہ ہونا تھا، پولیس کے خلاف نفرت بڑھنی تھی، پولیس بھی ہماری اپنی ہے ، پولیس کا بھی قصور نہیں۔اگر وہاں خون خرابہ ہوتا تو ملک میں انتشار بڑھنا تھا جس سے میرے ملک کو نقصان ہونا تھا۔یہ نہ سمجھیں کہ یہ میری کمزوری تھی یا میری اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی۔میں نے اس وقت صرف یہ سوچا کہ میرے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔ میں واضح کر دوں کہ اگر کسی کا خیال ہے کہ میں آرام سے مذاکرات کر لوں گا اور امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کر لوں گا تو اس غلطی فہمی میں رہیں۔مجھے کسی چیز کی پرواہ نہیں، مجھے صرف اپنے ملک کی پرواہ ہے۔میں ایک بار پھر واضح کر دوں کہ میں 6 دن دے رہا ہوں اس دوران انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہوا تیاری کے ساتھ نکلوں گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.