دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے

کشمور میںچھاپے کے دوران ذوہیب قریشی کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا گیا،ذرائع

پیر 30 مئی 2022 17:15

دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) کراچی سے فرار ہونے والے دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کی تلاش کے لیے حساس ادارے کے کشمور میں چھاپے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے فرار ہونے والے اغوا برائے تاوان کے قیدی ذوہیب قریشی کی تلاش میں کشمور میں چھاپہ مارا گیا، ذرائع نے بتایاکہ چھاپے کے دوران ذوہیب قریشی کے ٹھکانے کا پتہ لگا لیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ ذوہیب قریشی دعا منگی اغوا کیس کا مرکزی ملزم ہے، ذوہیب قریشی چند ماہ قبل کورٹ پولیس کی ملی بھگت سے فرار ہوا تھا۔چھاپے کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 کارندے زیر حراست لے لیے گئے، گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔