پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 8 جون سے ملتان میں شروع ہو گی ، ترجمان پی سی بی
اتوار 5 جون 2022 17:30
(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ یہ دوسرا موقع ہوگا کہ جب ویسٹ انڈین اسکواڈ کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ملتان پہنچے گا،اس سے قبل دونوں ٹیمیں 13 دسمبر 2006 کو مدمقابل آئیں ، جہاں مارلن سیمیولز نے 91 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مہمان ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا، ملتان کا خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم اس سے قبل 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرچکاہے، جس میں سے 4 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ،یہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر 2003 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا، جہاں میزبان سائیڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا آخری ون ڈے انٹرنیشنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ اس وینیو پر سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز پاکستان کے سابق اوپنر یاسر حمید نے اسکور کررکھے ہیں، انہوں نے یہاں کھیلی گئی 4 اننگز میں 197 رنز بنائے ۔ اس فہرست میں مقامی ہیرو اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا نمبردوسرا ہے، جن کے رنز کی تعداد 178 ہے۔مارلن سیمیولز سمیت چار بیٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، ان میں پاکستان کے یاسر حمید، عبدالرزاق اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن شامل ہیں۔شعیب ملک اور شاہد آفریدی اس گراونڈ پر چھ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ بھارت کے فاسٹ باولر آر پی سنگھ 40 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاچکے ہیں،وریندر سہواگ کا 309 اور برائن لارا کا 216،اگست 2001 سے نومبر 2006 کے دوران ایم سی ایس نے پانچ ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی، نتیجہ خیز رہنے والے چار میں سے تین میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو ایک اور بنگلہ دیش کو دو مرتبہ ٹیسٹ میں شکست دی جبکہ بھارت نے اس وینیو پر کھیلے گئے اپنے واحد ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔پاکستان کے موجودہ بیٹنگ کوچ اور سابقہ بیٹر محمد یوسف 517 ٹیسٹ رنزبناکر ایم سی ایس کے بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ وہ اس وینیو پر تین سنچریاں بنانے والے واحد بیٹربھی ہیں، بھارت کے وریندر سہواگ اور ویسٹ انڈیزکے برائن لارا نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بالترتیب ٹرپل اور ڈبل سنچری اسکور کررکھی ہے،پاکستان کے دنیش کنیریا اس گراونڈ میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ اننگز میں 22 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 35 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، یہ اسٹیڈیم وہاڑی روڈ پرواقع ہے۔فروری 2020 میں اس وینیو نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تین میچز کی میزبانی کی تھی، جہاں میزبان ملتان سلطانز نے تینوں میچز میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست سے دوچار کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.