دعا منگی کیس: پولیس حراست سے فرار مرکزی ملزم زوہیب گرفتار

منگل 7 جون 2022 19:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2022ء) کراچی پولیس نے دعا منگی کیس میں فرار مرکزی ملزم زوہیب کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کشمور میں مقابلے کے بعد دعا منگی کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

نامزد ملزم زوہیب قریشی طارق روڈ میں مال سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا، پو لیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ اس دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم نے فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم گرفتار ہوگیا۔پولیس کیمطابق ملزم کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں اور ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔واضح رہیکہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔