سندھ اسمبلی اجلاس: مختلف ارکان نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹسز کے ذریعہ عوامی مسائل کی نشاندہی
اورنگی ٹاؤن میں پانی کی عدم دستیابی اور اس مہنگائی کے دور میں لوگوں کو ٹینکر مافیا کے حوالے کردیا گیا جس کی پہلے بھی کئی بار نشاندہی کی جاچکی ہے لیکن کوئی توجہ دینے کو تیار نہیں:صداقت حسین و*اورنگی ٹاؤن میں زیادہ پانی کا بہت پرانا مسئلہ ہے۔حب ڈیم سے ایک کینال بنی ہو ئی ہے جہاں سے 100 ایم جی ڈی پانی ملتا تھا۔اس حوالے سے لائن میں جو خرابی ہے اسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں:پارلیمانی سیکرٹری سلیم بلوچ جی ڈی اے کے نند کمارنے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میںایک آٹھ سالہ معصوم بچہ آدیش کمار کے اغوا اور اس کی فوری بازیابی کا معاملہ اٹھایا / ان کا دوکھ جائز ہے۔اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی کی کوئی بات نہیں ہے پیپلز پارٹی جتنی اقلیتوں کو اہمیت دیتی ہے اتنی اور کوئی نہیں دے سکتا: مکیش کمار چاولہ ٓاس وقت بھی بارشوں میں ہماری مکمل تیاری ہے۔نالوں کا صاف ہونا بہت ضروری ہے۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔کے ایم سی بھی تمام تیاری کر چکا ہی: پارلیمانی سیکرٹری سلیم بلو چ کا توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال ش*ایوان کی کارروائی کے دوران سندھ وکلا بہبود تحفظ بل 2021،سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل ،سندھ میٹلی فیرس مائینز بل 2021 ،سندھ ہیلتھ کئیر سروسز پرووائیڈر اور فیسلٹز ملکیت کو نقصان سے بچانے سے متعلق بل سمیت تمام بلوں کومزید غور کے لئے متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ،سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا
جمعہ 1 جولائی 2022 23:49
(جاری ہے)
حب ڈیم سے ایک کینال بنی ہو ئی ہے۔جہاں سے 100 ایم جی ڈی پانی ملتا تھا۔اس حوالے سے لائن میں جو خرابی ہے اسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن کی آبادی تیزی سے بڑھی ہے۔ہم اورنگی کو 150 ایم جی ڈی پانی دیں گے وہاں جو بھی غیر قانونی کنکشن ہے ہمیں بتائیں انہیں کاٹ دیا جائے گا۔جی ڈی اے کے نند کمارنے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میںایک آٹھ سالہ معصوم بچہ آدیش کمار کے اغوا اور اس کی فوری بازیابی کا معاملہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ہمارا دل دکھتا ہے کہ اب معصوم بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔سندھ کی وزارت داخلہ خالی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میںامن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ایس ایس پی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ہم تمام اقلیتی برادریوں کے لوگ برابر کے شہری ہیں۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ان کا دوکھ جائز ہے۔اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی کی کوئی بات نہیں ہے۔پیپلز پارٹی جتنی اقلیتوں کو اہمیت دیتی ہے اتنی اور کوئی نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ جتنا ہم اس دھرتی میں خوش ہیں۔اتنا کوئی اور خوش نہیں ہے۔ہم بھی بچے کے اغواء پر اتنے ہی غمزدہ ہیں،لوگوں سے غلط بیانی نہ کریں۔جو حقیقت ہے وہ ہے۔بچے کے والدین سے رابطے میں ہیں۔وارثوں نے ایف آئی آر نہیں کٹوائی ،ہم چاہتے ہیں بچہ خیریت سے واپس آجائے۔اس کے بعد رپورٹ پیش کریں گے۔ تحریک انصاف کے جمال صدیقی نے اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں دیافت کیا کہ موجودہ مون سون کی بارشوں کے حوالے سے حکومت سندھ نے کیا اقداماتکئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بارشوں کی صورتحال بہت خطرناک بتائی گئی ہے معمول سے زیادہ مون سون کی بارشوں کا بتایا گیا ہے۔صرف 41 نالوں کو صاف کیے جارہے ہیں۔گجر نالہ اس وقت چوک ہے۔اس ایوان کو بتایا جائے کہ اس دفعہ کراچی کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری سلیم بلوچ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارش میں بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کی گئی تھی۔اس وقت بھی بارشوں میں ہماری مکمل تیاری ہے۔نالوں کا صاف ہونا بہت ضروری ہے۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔کے ایم سی بھی تمام تیاری کر چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کی تمام ڈی ایم سیز اپنے نالے صاف کررہا ہے۔کہیں ایمرجنسی ہوئی تو وہ بھی پانی صاف کیا جائے گا۔گزشتہ برسات میں بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔انہوں نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے والے رکن سے کہا کہ آپ گاڑیوں میں گھومیں۔ برسات کا۔مزہ لیں۔پیپلز پارٹی کی غزالہ سیال نے اپنے توجہ دلاو ٴ نوٹس میں کہا کہ پورے صوبے میں کھلا آئل فروخت کیا جارہا ہے۔خراب تیل اور گھی کی فروخت بھی جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ بیمار ہورہے ہیں۔صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ فورڈ اتھارٹی کے پاس اس حوالے سے شکایت آئی ہیں۔ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے اپنے ایک توجہ دلاو ٴ نوٹس میں کہا کہ محمد علی جوہر پارک میں این جی اوز کے دفاتر تعمیر کیے جارہے ہیںجس کی وجہ سے نوجوانوں اور رہائشیوں کو تشویش ہے۔مقامی فٹبالرز میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ککری گراو ٴنڈ میں اسپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں۔یہاں پر محترمہ کی شادی بھی ہوئی تھی۔مختلف گراو ٴنڈ کی چار دیواری نہیں ہے۔لیاری کے بچے اسپورٹس کمپلیکس میں کیسے 15 ہزار کی ممبرشپ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان جگہوں کو این جی اوز کو دیا جارہا ہے۔یہ عوام سے دشمنی ہے۔ پارلیمانی سکریٹری بلدیات سلیم بلوچ نے کہا کہ یہ اپنے حلقے کے حوالے سے پہلے پوری معلومات لیکر آئیں۔جن باتوں کی فاضل رکن نشاندہی کررہے ہیں وہ کراچی نیبرہوڈ پروجیکٹ ہے جو ہم لیاری کے عوام کے لئے بنارہے ہیں،لیاری کے عوام کو گراؤنڈ کی ضرورت ہے۔ سلیم بلوچ نے کہا کہ فٹبال گراؤنڈ انٹرنشینل سطح کا بننے جارہا ہے۔جہاں نوجوان مفت کھیلیں گے۔گراؤنڈ کوکسی این جی اوز کے حوالے نہیں کیا جارہا ہے ،نہ ہی کسی قسم کی کوئی فیس لی جائے گی۔ایوان کی کارروائی کے دوران سندھ وکلا بہبود تحفظ بل 2021 پیش کیا گیاجس کو مزید غور کے لئے کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔ایوان میںسندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل ،سندھ میٹلی فیرس مائینز بل 2021 ،سندھ ہیلتھ کئیر سروسز پرووائیڈر اور فیسلٹز ملکیت کو نقصان سے بچانے سے متعلق بل ،سندھ منزل سکون اتھارٹی بل 2022 بھی پیش کیا گیا ان تمام بلوں کومزید غور کے لئے متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا گیا جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیامزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.