دنیا بھرمیں کشمیریوں نے یوم استحصال منایا،بھارتی فوجیوں نے 05 اگست 2019 سے اب تک 663 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ
جمعہ 5 اگست 2022 23:40
(جاری ہے)
سرینگر اور دیگر علاقوں میں لوگوں نے بھارتی فورسز اہلکاروں کی بھاری موجودگی کے باوجود اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی ناراضگی کے اظہار کے لیے سیاہ پرچم لہرائے۔
انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو تالہ لگا دیا اور لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ دکانداروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے گزشتہ روز بازاروں کا دورہ کیا اور انہیں تنبیہ کی کہ وہ اپنی دکانیں اور کاروبار کھلے رکھیں اور ہڑتال کرنے سے گریز کریں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے ایک بیان میں فسطائی بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ طاقت کا گھمنڈ چھوڑ دے اور نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ کشمیری عوام کبھی بھی بھارتی فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ بیان میں کہا گیاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ دریں اثنا، کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 05 اگست 2019 سے اب تک 663 کشمیریوں کو شہید کیاہے ۔ فوجیوں نے جمعہ کو بھی ایک نوجوان کو شہید کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے کم از کم 2 ہزار 2سو 78 افراد شدید زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فوجیوں نے اس عرصے میں 1ہزار93 سے زائد مکانات اوردیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا، 125 خواتین کی بے حرمتی کی اور 17ہزار9سو93 افراد کو گرفتار کیا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کے خلاف پارٹی رہنماو ں اور کارکنوں کے ہمراہ سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے اور 5 اگست کو یوم سیاہ قرار دیا۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل اور بھارتی جیلوں سے کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ علی محمد ساگر، شیخ مصطفی کمال، ناصر اسلم وانی اور حسنین مسعودی سمیت نیشنل کانفرنس کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 5 اگست کو ہمیشہ اس دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور وقار کو غیر قانونی طور پر چھینا گیا تھا۔ ادھر مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے اسلام آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ، کراچی، مظفرآباد اور پاکستان اور آزاد جموںوکشمیر کے دیگر حصوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ، پاسبان حریت اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ ان تقریبات کے شرکاءنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کو مقبوضہ علاقے کے نہتے لوگوں پر مظالم ڈھانے پر جوابدہ بنائے۔ برسلز اور برمنگھم سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں سیمینارز، ویبنارز، کانفرنسز اور احتجاجی مظاہروں سمیت مختلف پروگرام منعقد کیے گئے جن میں مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا جو گزشتہ کئی دہائیوں سے بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے جدہ میں ایک بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ بیان میں نریندرر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے5 اگست 2019 اور اسکے بعد کے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے پر زور دیاگیا۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.