سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 5600سے زائد امیدوار کامیاب
یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین کی 668 نشستوں پر پیپلز پارٹی جبکہ جی ڈی اے کے چیئرمین وائس چیئرمین کی نشستوں پر 90امیدوار کامیاب ہوئے،پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے 12,12 ایم کیو ایم 3 اور نون لیگ نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کی، نوٹیفکیشن جاری
ہفتہ 13 اگست 2022 16:51
(جاری ہے)
منتخب نمائندوں میں وزیر جنگلات سندھ تیمور تالپور کے بھائی یونس تالپور رکن ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ، پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سومرو کے بھائی سیف اللہ خالد سومرو اور ان کے صاحبزادے اسد سیف اللہ رکن میونسپل کمیٹی عمر کوٹ کامیاب قرار پائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ممتاز جاکھرانی کے صاحبزادے نیک محمد جیکب آباد کی یو سی چیئرمین، پیپلز پارٹی نواب شاہ کے صدر علی اکبر جمالی رکن ڈسٹرکٹ کونسل شہید بینظیر آباد، پیپلز پارٹی کے رہنما جام تماچی انٹر اور ان کے صاحبزادے جام تمریز شہید بینظیر آباد سے رکن ڈسٹرکٹ کونسل، رکن سندھ اسمبلی سرفراز شاہ کے صاحبزادے غلام مرتضی ممبر میونسپل کمیٹی کنڈھ یارو منتخب ہوئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے چیئرمین وائس چیئرمین کی 668 نشستوں پر پیپلز پارٹی جبکہ جی ڈی اے کے چیئرمین وائس چیئرمین کی نشستوں پر 90امیدوار کامیاب ہوئے،پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے 12,12 ایم کیو ایم 3 اور نون لیگ نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کی۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین وائس چیئرمین کی 61 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ڈسڑکٹ کونسلز کی 622 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، 89 جے ڈی اے، 10 پی ٹی آئی، 8 جے یو آئی، 1 سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور 55 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وارڈ ممبر کی 3207 پر پیپلز پارٹی اور 545 پر جی ڈی اے نے کامیابی سمیٹی، 130 پر جے یو آئی، 122 پر پی ٹی آئی اور 37 پر ایم کیو ایم پاکستان کو کامیابی ملی، 12 پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی، 9 پر نون لیگ اور 1 نشست پر پی ایس پی کے امیدوار کامیاب ہوئے، وارڈ ممبر کی 422 نشستوں پر آزاد امیدوار فتحیاب ہوئے۔واضح رہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد 26 جون 2022 کو ہوا تھا۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.