Live Updates

حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں کریں گے، فواد چوہدری

مذاکرات اگر ہوں گے تو صرف انتخابات کے لیے ہوں گے ، سابق وزیر آصف زرداری پہلے سندھ حکومت بچائیں بعد میں پنجاب آئیں،میڈیا سے با ت چیت یہ ظلم کی انتہا ہے جو شہباز گل کے ساتھ ہو رہا ہے ،یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے

پیر 15 اگست 2022 23:00

حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں کریں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات کو مؤخر کرنا غیر آئینی ہے، مذاکرات اگر ہوں گے تو صرف انتخابات کے لیے ہوں گے کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اجلاس میں متفقہ طور پر شہباز گل کے معاملے پر مذمت کی گئی، مخالفین کوشش میں ہیں کہ انہیں اغوا کرکے پمز پہنچادیا جائے، انہیں ٹارچر کرنے کی کوشش ہورہی ہے، شہباز گل کو یوم عاشور پر گرفتار کیا گیا، عمران خان نے شیری مزاری کو ہدایت دی ہے اس معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے روایت ڈالی ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کیا جائے، ہم نے فیصلہ کیا ہے جمرات کو ملک بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جائیگا، تحریک انصاف آزدای صحافت کیلئے باہر نکلے گی، اسی طرح کوشش کی جارہی ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کیا جائے اسی لیے ہم پیر کو عدلیہ کی آزادی کا دن منائیں گے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان ملک بھر میں جلسے کریں گے، حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، عمران خان دس ستمبر تک ملک گیر دورے کریں گے، 19 اگست کو کراچی اور 20 اگست کو حیدر آباد میں عمران خان جلسوں کا آغاز کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ انتخابات کو مؤخر کرنا غیر آئینی ہے، مذاکرات اگر ہوں گے تو صرف انتخابات کے لیے ہوں گے کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں کریں گے تمام مذاکرات عوام کے سامنے ہونے چاہئیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پہلے سندھ حکومت بچائیں بعد میں پنجاب آئیں۔قبل ازیں اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے جو شہباز گل کے ساتھ ہو رہا ہے لیکن یاد رکھیں پوری پارٹی شہباز گل کے ساتھ کھڑی ہے، میرے لیے چونکا دینے والی بات ہے کہ ہائی کورٹ سے نوٹس جاری ہوگئے ہیں، یہ صرف ٹارچر کرنے کے لیے یہ ریمانڈ لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل کیس میں حکومت بھاگ رہی ہے اور حکومت کے وکیل دلائل دینے کے لیے تیار نہیں، یہ معاملہ جلد حل کی طرف جانا چاہیے تشدد کسی صورت بھی نہیں بنتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مقدمہ وہی ہے جو نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور مریم صفدر نے کہا تھا، اس دن عاشور تھا اور سب کو پتا ہے موبائل چل ہی نہیں رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل اوورسیز پاکستانی ہے اس کے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق نہیں ہیں کیونکہ شہباز گل کمزور ہے اس لیے اس پر مقدمہ بنایا گیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے 75 کروڑ لگا کر انتہائی بھونڈا پروگرام کروایا، وہ ترانہ جو ہم نے شروع کیا تھا وہ کام انہوں نے مکمل کیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات