مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی سکیورٹی فورسزکی بس کھائی میں گرنیسی7 اہلکار ہلاک اور 30 سے ز ائد زخمی

منگل 16 اگست 2022 22:54

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سکیورٹی فورسزکی بس کھائی میں گرنیسی7 اہلکار ہلاک اور 30 سے ز ائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز کی بس اہلکاروں کو لیکر ضلع اسلام آباد سے سری نگر جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

بس میں انڈو تبتن بارڈر پولیس کے 37 اور اور مقبوضہ کشمیر پولیس کے 2 اہلکار سوار تھے جو کہ امرناتھ یاترا کے مقام سے ڈیوٹی ختم کرکے واپس آرہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافیکا خدشہ ہے۔