سینیٹراعظم سواتی نے سی ڈی اے اور ایف بی آر کو کرپشن کی جڑ قرار دیدیا ،کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ
جمعرات 18 اگست 2022 18:38
(جاری ہے)
وزیر مملکت شہادت اعوان نے تشدد اور زیر حراست موت بل 2022 ایوان میں پیش کیا تو قائد حذب اختلاف شہزاد وسیم نے سوال اٹھایا اس بل پر وزیر داخلہ کے دستخط ہیں، اسٹیٹ کہا ں ہی شہباز گل سے متعلق کہا کہ شہباز گل کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھا،شہباز گل اپنی سانسوں کے لئے لڑ رہاہے ،پورے اسلام آباد کی پولیس پمز میں ہے۔
انہوںنے کہاکہ ایک فاشسٹ حکومت قابض ہے،شہباز گل پر تشدد کا مقصد اپنی مرضی کا بیان ریکارڈ کروانا ہے تاکہ پی ٹی آئی اور عمران خان سے منسلک کیا جا سکے۔تحریک انصاف کے سینیٹر واک آئوٹ کا اعلان کرتے ہوئے جانے لگے تو قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ واک آؤٹ کیوں کررہے ہیں ظرف دیکھائیں اور سچ کو سونے کا حوصلہ رہیں،بھول گئے رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی،آپ لوگ تو پھولوں پر سونے والے ہیں،آپ نے کون سی صعوبتیں برداشت کی ہیں جس طرح شہباز گل کی انٹری ہوئی اللہ ان کو صحت دے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جعلی بیمار ملک کا مجرم کیسے دھوکے سے باہر بھاگا ،جعلی بھگوڑے جعلی بیمار کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف بھگوڑا اور آصف علی زرداری ایک بیماری آئیں اور عمران خان کا مقابلہ کریں جس پر حکومتی سینیٹر نے احتجاج کیا تاہم چیئر مین سینیٹ نے اعظم سواتی کے الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کی ہدایت کی۔ مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کھلے عام کہا ہم افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،آج الحمدللہ عمران خان بھی اسی کیٹیگری میں کھڑے ہیں۔انہ;ںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت کی اکانومی کو ملیا میٹ کر دیا ہے چار ماہ کی حکومت نے پچاس لاکھ نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تقسیم کی سیاست ہو رہی تاہم سیلاب کی تباہ کاریوں پر کوئی بات نہیں کر رہا،آپ امریکہ کو گالی گلوچ کرتے ہیں لیکن دوسری طرف اس سے معاہدہ کیا،نآپ وہاں پاکستان کے ساتھ کون سی سازش کرنے جا رہی سازش تو پاکستان کے ساتھ یہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اپنے جھوٹ پر عوام سے معافی مانگے۔ پاکستان تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں آج تک سمجھ نہیں آئی سازش کے تحت ہماری حکومت گرا کر کیوں کرپٹ ٹولے کو بٹھایا بیرون ملک سازش کبھی مفت میں نہیں ہوتی،وزیر خارجہ اس ایوان میں چار ماہ سے جلوہ گر نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گل کی باتیں پارٹی کا بالکل مؤقف نہیں،جو باتیں غلط ہیں اس پر قانون کے مطابق جو بنتا ہے کیا جائے، اگر میرے پر تشدد کیا جائے تو ہوسکتا ہے میں لیاقت علی خان کے قتل کا بھی اعتراف کرلوں گا۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے قانون ملک شہادت اعوان نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں 117 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں تھیں، جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔شہر اقتدار میں گداگری میں اضافے پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ دارلحکومت میں گداگری عروج پر ہے،ہمیں اس لعنت کو ختم کرنا ہوگا،پولیس میں تحویل کی بجائے ایک کمیٹی بنائی جائے،سخت سے سخت سزا تفویض کریں۔ایوان نے قومی شاہراہیں حفاظتی ترمیمی بل 2022 متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ بعد ازاں سینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.