میں سوچ رہا تھا جس ملک کے وزیراعظم پلاٹینیم میڈل سے متعلق بات کررہے ہوں وہ کیا کرسکتے ہیں؟، نوح بٹ کا شہبازشریف کے بیان پر مزاحیہ تبصرہ
پب جی میں پلاٹینیم میڈل ہوتا ہے تو ہم سوچ رہے تھے کہ وہاں چلے جاتے ہیں: کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ
ذیشان مہتاب پیر 12 ستمبر 2022 12:32
(جاری ہے)
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپارٹمنٹس کو بحال کررہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر مواقع ملیں اور وہ ملک کا نام روشن کرسکیں،ہم ایتھلیٹس کی انعامی رقم میں بھی اضافہ کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کھلاڑیوں نے محنت کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور سبز ہلالی جھنڈے کو بھی بلندی پر پہنچایا یہ کامیابی ان کھلاڑیوں کے والدین کی دعاؤں اور کوچز کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے برونز میڈل جیتا ہے ان سے امید ہے آئندہ گولڈ میڈل حاصل کریں گے اور جس کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیتے ہیں وہ آئندہ پلاٹینیم میڈل لیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ پوری قوم کے ہیرو ہیں اگر محنت کی جائے تو وہ رائیگاں نہیں جاتی ہے پوری قوم آپ کو شاباش پیش کررہی ہے اور 22 کروڑ عوام آپ کو عزت اور تحسین کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ کو سپورٹ کروں گا اسی طریقے سے مزید آگے بڑھیں یہ قوم کے ہونہار بچے ہیں شاید ان کا تعلق امیر گھرانوں سے نہیں مگر یہ عظیم پاکستانی ہیں۔ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ بارشوں نے ہرطرف تباہی مچادی ہے اس سیلاب سے لاکھوں اور کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں سیلابی صورتحال سے تقریباً 900 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں ہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئیگا سویٹیک نےاٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن نے پاکستانی ٹیم کو جوائن کرلیا
-
مارشل آرٹسٹ راشد نسیم 100 ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
-
کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے،شاہد آفریدی
-
ثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف
-
بیٹی عروہ کی جانب سے شاہد آفریدی کے میک اپ کی ویڈیو وائرل
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی لیڈزمیں پریکٹس ،(کل) کھلاڑی آرام کرینگے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء ، ویرات کوہلی نے پاک بھارت ٹاکرے کی اہمیت بتادی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سٹار سپورٹس ایک مرتبہ پھر متنازع اشتہار بنا ڈالا
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی پاکستان والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہنے پر مبارکباد
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائیگا
-
میرے والد پر کئی بم حملے ہوئے، شاہین آفریدی کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.