ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

بدھ 21 ستمبر 2022 20:40

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2022ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخوامیں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں قصور 19،گوجرانوالہ5،سیالکوٹ (ایئرپورٹ3،سٹی 1)، لاہور(ایئرپورٹ2) ، خیبر پختو نخوا میں پشاور (ائیر پورٹ) 3، باچا خان (ائیر پورٹ) اور لوئر دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی ، نوکنڈی،بھکر،جوہر آباد اورنورپورتھل میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔