پی ٹی آئی اور پی پی کے کارکنوں میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

ہفتہ 24 ستمبر 2022 23:01

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2022ء) مظفر آباد کے ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی(اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاسی کارکنوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ اور گھونسے مارے۔پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کیمطابق پیپلز پارٹی کارکن کی مدعیت میں پی ٹی آئی کارکن سدھیر مغل کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قائد حزب اختلاف کے خلاف ریمارکس پر پیپلزپارٹی نے احتجاج بھی کیا تھا۔