Live Updates

ئ*ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 28 ستمبر 2022 20:30

ؓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق سندھ سے سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں مخدوم فضل ممبر کور کمیٹی (جی ڈی ای)، مخدوم محسن ممبر کور کمیٹی (جی ڈی ای)، مخدوم عمار، مخدوم حسنین اور شعیب خان ترین شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، شبلی فراز، فواد حسین اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران تمام سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما مخدوم فضل ممبر نے این اے 223 میں الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم جمیل الزمان نے فتح حاصل کی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات