
بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار نے مسلہ کشمیرپر پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا
ہم اسلام آباد کی بجائے کشمیری نوجوانوں سے براہ راست بات کریں گے‘70سال تک کشمیر پر حکومت کرنے والوں خاندانوں نے بدامنی کے علاوہ کچھ نہیں دیا.بھارتی وزیرداخلہ اورنریندرمودی کے معتمدخاص امت شاہ کا مقبوضہ وادی میں خطاب
میاں محمد ندیم
جمعرات 6 اکتوبر 2022
13:24

(جاری ہے)
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امت شاہ نے اپنی 25 منٹ کی تقریر میں زیادہ تر70 برسوں سے کشمیر پر حکمرانی کرنے والے تین خاندانوںکو تنقید کا نشانہ بنایا اگرچہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اکثر عبداللہ اور مفتی خاندانوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع تھا جب امت شاہ نے گاندھی خاندان کو بھی نشانہ بنایا. انہوں نے کہا کہ میں نے محبوبہ مفتی کی ایک ٹویٹ دیکھی انہوں نے کہا تھا کہ وزیر داخلہ کو چاہیے کہ واپس جانے سے پہلے کشمیر کو جو کچھ دیا اس کا حساب دیںامت شاہ نے محبوبہ مفتی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان اور آنکھیں کھول کر سنیں ہم نے جو کیا ہے میں اس کا حساب دوں گا لیکن آپ اور فاروق عبداللہ صاحب نے جو کیا ہے بعد میں آپ کو بھی وہ حساب دینا چاہیے میں یہاں آپ سے پوچھنے آیا ہوں محبوبہ اور فاروق صاحب ہمیں بتائیں کہ 70 برسوں میں کشمیر میں کتنی سرمایہ کاری آئی، کتنی صنعتیں لگائی گئیں، کتنی فیکٹریاں کھولی گئیں اور کتنے نوجوانوں کو روزگار دیا گیا ہے؟ 70 برسوں میں صرف 15000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ تین سال میں مودی جی 56000 کروڑ کی سرمایہ کاری لے کر آئے. وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی کامیابی جموں و کشمیر میں جمہوریت کو نچلی سطح تک لے جانا ہے اس سے پہلے جمہوریت 87 قانون سازوں، چھ ارکان پارلیمنٹ اور تین خاندانوں مفتی خاندان، عبداللہ خاندان اور گاندھی خاندان تک محدود تھی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اسے گاﺅں 30 ہزار پنچوں اور سرپنچوں تک لے گئے ہیں سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس (این سی) کو ”عبداللہ اینڈ سنز“ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو’ ’مفتی اینڈ کمپنی“ قرار دیتے ہوئے امت شاہ نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے مبینہ طور پر کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اور بندوقیں دیں. امت شاہ نے کہا کہ مودی صنعت کو یہاں لائے اور ان کے (نوجوانوں کے) ہاتھوں میں موبائل اور لیپ ٹاپ دیئے ہمارے پاس دو ماڈل ہیں، مودی جی کا ترقی کا ماڈل، امن اور روزگار کا ماڈل اور گپکار (سیاسی جماعتوں کا اتحاد) ماڈل انہوں نے کہا کہ گپکار ماڈل نے ہمیں پلوامہ حملہ دیا مودی ماڈل نے پلوامہ کو 2000 کروڑ روپے کا ہسپتال دیا گپکار ماڈل نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اور مشین گنیں دیں اور کالجوں کو بند کیا جبکہ مودی ماڈل نے ہمیں آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی، ایمس، این آئی ایف ٹی اور این ای ای ٹی دیا. مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 1990 میں عسکریت پسندی کے آغاز کے بعد سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی وجہ سے 42 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں ان 42 ہزار لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ 70 سال تک کشمیر پر حکومت کرنے والے تین خاندان ذمہ دار ہیں آپ جانتے ہیں کہ سب سے مشکل کام اپنے بیٹے کے تابوت کو کندھا دینا ہے یہاں 42 ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں کیا کبھی کسی لیڈر کا بیٹا مارا گیا ہے؟انہوں نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر سے علیحدگی پسندی کا خوف دور ہو، دہشت گردی ختم ہو اور کشمیر بھارت کی جنت بن جائے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پہلے دہشت گردی کا ہاٹ سپاٹ تھا لیکن اب بی جے پی حکومت کے تحت ”سیاحت کا ہاٹ سپاٹ“ بن گیا ہے. انہوں نے کہا کہ ماضی میں سالانہ چھ لاکھ سیاح کشمیر آتے تھے میں اکتوبر میں یہاں آیا ہوں اس سال اب تک 22 لاکھ سیاح پہلے ہی کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں اور اس سے پانچ لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملا ہے امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی عملی طور پر ختم ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے لوگ سے مرکزی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں مودی حکومت دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گی.
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
-
پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ، وزیراعظم
-
پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ "بکواس" قرار
-
بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں، شہباز شریف
-
وزیراعظم اور آرمی چیف کی سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تاریخی اقدام ، درآمدی محصولات میں بتدریج مگر نمایاں کمی کی منظوری دے دی
-
پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی رہائی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں
-
پولی گرافک اوروائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
بھارت نے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پاکستانی قومی پرچم کی فروخت پر پابندی لگا دی
-
سپیکر قومی اسمبلی کی بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر قوم کو مبارکباد
-
موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے وجودی خطرات میں سے ایک ہیں، گرین سکوک سے حاصل ہونے والے فنڈز کوملک بھرمیں پانی کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جا ئے گا، وفاقی وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.