Live Updates

پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ "بکواس" قرار

بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی، امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 16 مئی 2025 14:23

پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ  "بکواس" قرار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایک پروگرام میں بھارتی صحافی کرن تھاپڑ نے سوال کیا کہ بھارتی ایئر فورس کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے پاکستان کے کئی طیارے گرانے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا ان کے پاس تعداد ہے لیکن وہ بتانا نہیں چاہتے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں؟ اس پر کرسٹین فیئر نے کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ پاکستان نے بھارت کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے، دشمن کو پیغام مل گیا کہ میلی آنکھ سے دیکھا توپاؤں سے زمین کھینچ لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کامرہ ایئربیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئرچیف ظہیر احمد بابر بھی تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے شاہینوں کو عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ک فضائیہ نے دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اپنی دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا، 6مئی سے لے کر 10مئی تک جو دن گزرے ہیں ہیں، 10مئی کو پاک فضائیہ نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ دشمنوں کے چاروں طبق روشن کردیئے۔ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شاندار فتح پہلے ہمیں کبھی نصیب نہیں ہوئی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات