Live Updates

اس طرح آواز جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟ فواد چوہدری

یہ نہیں ہونا آڈیوز جہاں بن رہی ہیں انکا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں اس کا بھی علم ہے،رہنما تحریک انصاف

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 7 اکتوبر 2022 12:33

اس طرح آواز جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟ فواد چوہدری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر 2022ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا عمران خان کی نئی آڈیو سے متعلق کہنا ہے کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او ٹو کو جائز ثابت کر لیں گے؟ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ یہ نہیں ہونا یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی علم ہے،اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ ہی کرے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے سیاسی حریف وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو سے ثابت ہوا عمران خان خرید و فروخت کرتے رہے۔ شرجیل میمن نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہاؤس میں کسی ممبر کی خرید و فروخت نہیں ہوئی۔

جو ہم پر ووٹ خریدنے کی الزام تراشی کرتا تھا وہ خود اس میں ملوث نکلا۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کا نام ہارس ٹریڈنگ میں بھی صف اول پر آ رہا ہے۔ یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔عمران خان کو آڈیو لیکس میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے۔

یہ نمبر گیم ایسا ہے نہیں،ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہو گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڈیو لیک میں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے کافی وقت ہے،اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں۔ میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔پانچ تو میں خرید رہا ہوں، میں نے میسج دینا ہے ، وہ پانچ بڑے اہم ہیں۔اس کو کہیں 5 اور سیکیور کر دے تو 10 ہو جائیں گے، گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔اس وقت قوم الارم ہوئی ہے،لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں۔اس لیے کوئی فکر نہ کریں یہ غلط ہے یا صحیح۔ کوئی بھی حربہ ہو۔ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بہت فرق پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات