
عمران خان نے چار سال قوم کو سبز باغ دکھائے مگر عملی طور پر کچھ نہ کیا،علی موسیٰ گیلانی
اس دور میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار نہیں رہ گیا،عوام تک سچ پہنچایا تو انہوں نے جتوایا،ضمنی الیکشن میں ملتان سے کامیاب امیدوار کا اردو پوائنٹ کو انٹرویو
عبدالجبار
بدھ 19 اکتوبر 2022
14:30

(جاری ہے)
ہمیں ووٹ نہ ملیں تو پھر بھی ترقیاتی کام کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے بیانیہ بنایا کہ اس ملک کو نفرت سے پاک رکھنا ہے۔مجھے 2018 میں بھی پتہ تھا کہ اس حلقے کا پاپولر ووٹ میرے ساتھ ہے۔سڑک بنانے کا وعدہ لیکر لوگوں سے ووٹ نہیں لیا،لوگوں نے مجھ سے سڑکیں نہیں مانگیں بلکہ انہوں نے مجھے اپنی آواز بنایا ہے۔ علی موسٰی گیلانی نے کہا کہ مجھے دیہات تک پینے کا صاف پانی پہنچانا ہے،لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کچھ کرے یا نہ کرے وہ سچا آدمی ہے،میں کہتا ہوں کہ وہ جھوٹا اور مکار آدمی ہے۔پیپلز پارٹی نے عام طبقے کی خوشحالی اور حقوق کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ اردو پوائنٹ کے ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ اب اس دور میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار نہیں رہ گیا،علی موسٰی گیلانی نے مزید کہا کہ میں کیوں اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے پر چلوں۔یوسف رضا گیلانی نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر میں نے ہی حلقے میں جانا ہے تو آپ کیا کر رہے ہو؟ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو این اے 157 کی نشست پر شکست دی،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب میں تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا تھا جس کے مطابق د علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔
مزید اہم خبریں
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب نے نیا خط لکھ دیا
-
کراچی میں بارش کی تباہی، 16 افراد جاں بحق
-
ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے کراچی سے ایک سیٹ نہیں جیتی لیکن مقتدرہ نے تمام سیٹیں بانٹ دیں
-
وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف
-
میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی
-
چینی وزیر خارجہ اہم ترین دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
-
پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.