} عبدالرحیم خان کلب لورالائی میں آل پارٹیز کی جانب سے امن جرگہ

اتوار 30 اکتوبر 2022 21:10

eلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2022ء) عبدالرحیم خان کلب لورالائی میں آل پارٹیز کی جانب سے امن جرگہ زیر صدارت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء عبید اللہ جان بابت منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی جمعیت کے مولانا فیض اللہ کدیزئی تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض اے این پی کے راز محمد ترکئی نے ادا کئے تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا محمد عاصم نے حاصل کی۔

جرگے سے عبید اللہ جان بابت، مولانا فیض اللہ، این ڈی ایم کے اسفندیار کاکڑ، اے این پی کے منظور کاکڑ، جماعت اسلامی کے عبدالباری ناصر، پی پی پی کے احسام الدین اخونزادہ، مسلم لیگ ن کے مومن خان ناصر، جمعیت کے مولانا محمد اقبال، پی ٹی ایم کے عمر کدیزئی، قبائلی رہنما گل مرجان کبزئی، ٹرانسپورٹر امید خان حمزہ زئی، این ڈی ایم کے شریف ایڈوکیٹ، سنئیر صحافی اور جعلی ڈومیسائل کے چیئرمین حاجی پیر محمد کاکڑ، انجمن تاجران کے عثمان جلالزئی، سول سوسائٹی کے انور ناصر، اقلیت کے انور مسیح، کمانڈر شاہ محمد اور دیگر عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی جیسا پر امن شہر آج دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قبضہ گیری، غنڈہ گردی، منشیات کے سرعام فروخت کی لپیٹ میں ہے انتظامیہ اس کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ایک دہشت گرد نے پورے علاقے کو یر غمال بنا کے رکھا ہے انتظامیہ اگر موثر طریقے سے اسکے خلاف ایکشن لیتی تو آج وہ قانون کے گرفت میں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو طاقتور قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔علاقے کا امن کے منصوبے کے تحت خراب کیا جارہا ہے ہمارے معدنیات اور وسائل پر قبضے کی پلاننگ کا حصہ ہے اس پلاننگ کے تحت علاقے کو غیر لوگوں کے ہاتھوں میں دھکیلاجارہا ہے اور اسکی پشت پنائی انتظامیہ اور طاقتور لوگ کر رہے ہیں علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے اس ظلم پر خاموش ہیں اور اپنی موج مستیوںمیں مصروف عمل ہیں ہمارے علاقے میں وزیر ستان جیسے حالات پیدا کر کہ مقاصد حاصل کیے جارہے ہیں اگر اسکی روک تھام نہ کی گئی تو حالات مزید خراب ہونگے اور اس سے علاقے کا امن مزید خراب ہوگا ڈپٹی کمشنر لورالائی علاقے کے مسائل کے حل کی بجائے کرپشن میں سرگرم عمل ہے اور علاقے کے قبائل کو دست وگریباں کرکے ون مین شو کا کردار ادا کررہا ھے قومی شاہراوں پر بھتہ خوری سر عام کررہا ھے۔

پشتونخوا کے نعمت جلالزئی نے جرگے کا اعلامیہ جاری کیا کہ لورالائی میں امن و امان کی بحالی دہشت گردی کے خاتمے سیاسی پارٹیوں قبائل پر مشتمل ایک امن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں قبائل، پرانا کمیٹی اور سول سوسائٹی شامل ہوگی۔کوہار ڈیم واقعے میں اسرار شہید اور جبکے تین ساتھی زخمی ہوئے اور اسرار ناصر لاپتہ ہے اسکی شدید الفاظ میں مزمت اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ظاہر شہید کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی انتظامیہ دہشت گردی غنڈہ گردی منشیات فروشی اور قبضہ گروپ کے خاتمے کے لیے کرادر ادا کرے غیر افراد کو پہاڑوں کی الاٹمنٹ سے اجتناب کیا جائے علاقے کی شاملات کی تقسیم میں انتظامیہ غیر جانب دار رہے علاقے کے بنیادی مسائل فوری حل کیے جائیں جن میں امن و امان، تعلیم، صحت اور بے روزگاری پر توجہ دی جائے پٹھانکوٹ میں ایف سی کی چوکیاں یہاں نصب کیمروں اور پہاڑوں پر قبضے ختم کیے جائیں لورالائی سمیت بلوچستان بھر میں جعلی ڈومیسائل کے خاتمے اور بنانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے یہ ہمارے نوجوانوں کامسلہ ھے علاقے کے مسائل کے حل اور اسرار شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا ہر جمعہ کے روز احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا سویلین معاملات میں غیر اداروں کی روک تھام کو یقینی بنانا شامل تھا