
سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اس کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں
تنازعوں سے بچیں اور معاملات کو آگے لے کر چلیں،عدالتی نظام کا ایک بحران کھڑا ہو گیا ہے اور یہی حالات دوسرے اداروں کے بھی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
مقدس فاروق اعوان
پیر 14 نومبر 2022
13:59

(جاری ہے)
تحریک انصاف اداروں کے وقار کی بحالی کی جنگ لڑ رہی ہے۔عدالتی نظام کا ایک بحران کھڑا ہو گیا ہے اور یہی حالات دوسرے اداروں کے بھی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام کا دنیا کا عدالتی نظام سے موازنہ ہو رہا ہے۔سیاسی فیصلے سیاست دانوں نے کرنے ہوتے ہیں۔عدالتی نظام کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، تین معاملات پر سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے کراچی،لاہور اور پشاور کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔پی ٹی آئی نے درخواستوں میں عمران خان پر قاتلانہ حملے،ارشد شریف قتل کیس اور اعظم سواتی پر ہونے والے تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی ارکان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خا ن کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،پولیس نے عمران خان کی طرف سے دئیے گئے ناموں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس سے استدعا کر رہے ہیں کہ ان واقعات پر ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،بہت سے ارکان اسمبلی اور شہری جاننے چاہتے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے؟ عثمان بزدار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرائی ہے۔ چاہتے ہیں کہ 3 نکات پر توجہ دی جائے،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے،اور اسی طرح ارشد شریف قتل کیس کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ہماری درخواست ہے چیف جسٹس پہلی فرصت میں اس پر کارروائی کریں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی،ایف آئی آر کا مطلب ہے کہ آپ کو ہر حال میں درج کرنا ہوتی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
-
اردو کی بقاء: ہماری اجتماعی زمہ داری
-
بھارت کی پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کی سازش، وزیراعلیٰ کے پی کا سخت ردعمل
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 5 اگست سے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.