سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی

منگل 15 نومبر 2022 17:30

سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق عطا محمد چانڈیو کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ شازیہ مری کے وکیل نے موقف دیا کہ الزامات جھوٹے ہیں درخواست مسترد کی جائے۔

الیکشن ٹریبونل نے شازیہ مری کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ بھی پیش کردیا۔ عدالت نے فیصلہ کی نقل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شازیہ مری نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے جعلی ڈگری پیش کی۔ رکن قومی اسمبلی شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پیش کی۔ شازیہ مری پہلے این اے 235 سانگھڑ ٹو سے منتخب ہوئیں تھی۔ شازیہ مری کا اب حلقہ تبدیل ہوکر این اے 216 سانگھڑ ٹو ہوگیا ہے۔ شازیہ مری نے جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا نااہل قرار دیا جائے۔