پاکستان پیپلز پارٹی پشاور سٹی کا 30نومبر کویوم تاسیس پر تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ

جمعہ 25 نومبر 2022 23:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے 55واں یوم تاسیس کے موقع پر پشاور میں تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں پاکستان پیپلز پشاور سٹی کے سابق عہدیداروں اور کارکنوں کا اعلی سطحی اجلاس پی کے 75 کے صدر پیر محمد کے حجرہ میں ہوا جس کی صدارت شوکت اللہ ہمدر نے کی ،اجلاس میں پشاور سٹی کے پارٹی کوآرڈینیٹر سید ایوب شاہ سمیت سید ایوب شاہ ، انورزیب کامریڈ ، حاجی طلا محمد ، ذوالفقار افغانی، ذوالفقار اعوان، حاجی مصباح الدین ، ملک لیاقت ، سجاد خلیل ، جہاںزیب ٹھیکیدار، حاجی عمران، سکندر اقبال، طارق رحیم، سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی، اجلاس میں پی پی پی 55 واں یوم تاسیس کی تیاریوں اور تنظیمی امور کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی، اجلاس میں تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ 30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا 55واں یوم تاسیس پیرجوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں پشاور سٹی کے سابق عہدیداروں یونین کونسل وارڈز تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کریں گے، اجلاس میں عہدیداروں اور کارکنوں کو یوم تاسیس کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ایوب شاہ ذوالفقار افغانی، ذوالفقار اعوان، حاجی مصباح الدین سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی قیادت کی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس پروگرام جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پشاور سٹی تنظیم کارکنوں کی باہمی مشاورت سے مکمل کی جائے گی قیادت کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا پیپلز پارٹی کو منظم فعال مظبوط قوت بنانے کے لئے تمام عہدیداران اور کارکنان اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔نئی نسل کے نوجوانوں کو بھٹو ازم کے فلسفہ پر گامزن کریں گے، انہوں نے کہا کہ 30نومبر پاکستان پیپلز پارٹی یوم تاسیس شہید ذوالفقار علی بھٹو کا پاکستان عوام کے لئے تحفہ کا دن ہے اس دن کارکنوں کی طرف سے شاندار اور بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔