
قمر جاوید باجوہ کا دور تاریخ میں یاد رکھاجائے گا ، لوگوں کے دلوں میں بھی یادرہے گا،چودھری پرویزالہی
منگل 29 نومبر 2022 22:32

(جاری ہے)
الحمداللہ آج خیبرپختونخواہ سمیت تمام علاقوں میں امن ہے اورلوگ پرسکون ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا جب زلزلہ آیا تواس وقت بھی سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج نے بہت کام کیا۔
سیلاب میں بھی آرمی پنجاب کے متاثرہ علاقوں سمیت ہر جگہ بروقت پہنچی۔ سندھ میں سیلاب کے دوران پاک فوج کے علاوہ کسی نے کام نہیں کیا۔ خیبر پختونخوامیں بدترین سیلاب آیااورقمر جاوید باجوہ خود وہاں پہنچے۔ انہوں نے کہا جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی سماجی و دینی خدمات بے شمار ہیں۔ سعودی عرب نے دنیا کی سب بڑی تبلیغی جماعت پر غلط فہمی کی بناپرپابندی لگا دی تو سابق آرمی چیف قمر جاویدباجوہ نے پابندی ہٹوانے میں لیڈنگ کردار ادا کیا۔ تبلغی جماعت کے اجتماعات میں قمر جاویدباجوہ کی درازی عمر اورپالیسیوں کے تسلسل کیلئے سب سے زیادہ دعائیں کی گئیں۔ قمر جاوید باجوہ کا کرداردین کیلئے بھی اچھاہے،ملک کیلئے بھی اچھاہے اورآئندہ آنے والی نسلوں کے بھی اچھا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ان کے کام ہمیشہ یاد رہتے ہیں۔ قمر جاوید باجوہ نے ملک کی حفاظت،سلامتی اوربہتری کیلئے جتنے کام کیے وہ رہتی دنیا تک لوگ یاد رکھیں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا میں نئے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں بہتری کی امید ہے کہ جنرل سیدعاصم منیر کا بہت تجربہ ہے ا ورانہوں نے بہت کام کیا ہے۔ مجھے بھی موقع ملا تھا 8،10ماہ کام کرنے کا ان کے ساتھ،انشائ اللہ جنرل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار ثابت ہوں گے۔ ہماری سب کی دعائیں نئے آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان یہ نہ سمجھے کہ ہم لاوارث ہوگئے ہیں،یہ کبھی نہیں ہوسکتا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا پاک فوج دنیا کا بہترین ادارہ ہے اورپورا ایک نظام موجود ہے۔ دنیا کی سب سے بہترین فوج پاکستان کی فوج ہے۔ پاک فوج کی ہر جگہ پرنظرہوتی ہے،خصوصاًفارن پالیسی اوردیگر امور بھی ان کی نظر میں ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی مددسے انشائ اللہ نئے آرمی چیف سید عاصم منیر پاکستان پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
-
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
-
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
-
حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
-
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کی فیس معاف کرنے پر غور
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹائزیشن کی خامیاں دور کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فِتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آئی ایس پی آر
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.