
عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا
چند سینئر رہنما عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ سے پہلے نمبرز پورے کرنے کے داعی،اگر پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے نہ کر سکے تو مزید سیاسی نقصان ہوگا۔لیگی رہنماؤں کا موقف
مقدس فاروق اعوان
جمعرات 1 دسمبر 2022
14:16

(جاری ہے)
پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لیگی رہنماؤں اور آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ کریں گے،جبکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے مشاورت کریں گے۔ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی نے عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اقدامات کرنے تھے۔دوسری جانب اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی اعلٰی سطح کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔ کمیٹی ارکان نے 20 دسمبر تک اسمبلیوں تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔پنجاب کے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا جبکہ بعض ارکان نے رائے دی کہ متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخر مراحل میں ہیں،کمیٹی سفارشات پر بورڈ اجلاسوں کے بعد تاریخ کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
سونا، لالچ، زہر: کان کن موزمبیق کے دریاؤں کو کیسے آلودہ کرتے ہیں
-
پاکستان سفارتی محاذ پر پوری دنیا کے نقشے پر اپنی مضبوط چھاپ چھوڑ چکا، اسحاق ڈار
-
پاکستان: کراچی میں تین ٹرانس جینڈر خواتین کی لاشیں برآمد
-
پاکستان میں ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کا انکشاف
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
-
کرغزستان میں انتہا پسندی کے انسداد کے لیے پہلی سرکاری اسلامی اکیڈمی
-
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا کوٹ لکھپت جیل سے وکلاء کو خط
-
بحیرہ بالٹک میں زہر پھیلاتا ہوا دوسری عالمی جنگ کا زنگ آلود گولہ بارود
-
سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 کئی مقامات سے متاثر، تمام 6 لین نئے شگاف میں بہہ گئیں
-
چین کی انیس ٹریلین ڈالر کی اسٹاک مارکیٹ غیر ملکیوں کے لیے پھر پرکشش
-
کچرا ٹھکانے لگانے کا نیا منصوبہ، پنجاب میں رنگ دار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم
-
برطانیہ آج اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، برطانوی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.