[کوئٹہ،ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے کی کراچی سینٹرل جیل میںاسیر جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سے ملاقات

منگل 6 دسمبر 2022 22:40

ع*کوئٹہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کراچی کے سینٹرل جیل میں وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی پشتون حریت پسند رہنما اور پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر سے ملاقات کی اس موقع پر پشتونخوا میپ سندھ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید صدیق آغا صوبائی ڈپٹی سیکریٹری افضل خان پی ٹی ایم نوراللہ خان ترین اور سرور خان کاکڑاور دیگر موجود تھے اس موقع پر ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے علی وزیر کے قربانیوں جہدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوے کہا کہ گذشتہ دو سالوں سے علی وزیر کو بلاجواز اور غیرقانونی طریقے سے پابند سلاسل رکھا گیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور علی وزیر کو ررہا کیا جائے اس موقع سے پشتون قومی سیاست اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بنوں کے تاریخی جرگے کے متفقہ اعلامیہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے افغانستان میں فوری طور انسانی حقوق کا احترام کیا جاے خواتین کے تعلیم پر پابندی ختم کی جاے اور فی الفور لویہ جرگہ بلاکر جمہوری طریقے انتقال اقتدار کیا جاے علاوہ ازیں پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکریٹری اور ممبر صوبای اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے میٹر وویل میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ کی سیاست اپنے غیور عوام کے لئے ہے اور پارٹی کے قومی کانگرس منعقدہ کوئٹہ 27 ،28 دسمبر کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرنی ہوگی جس کے تیاریاں زور شور سے جاری ہے اس موقع پر اجتماع سے سید صدیق آغا ،افضل خان اور شفیع ترین نے خطاب کیا