سندھ میں پیپلزپارٹی کے نااہل حکومت نے سندھ کے شہروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ،شازیہ میمن

اتوار 11 دسمبر 2022 20:15

سکھر/حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف لیڈیزونگ حیدرآباد کی نائب صدر ڈاکٹر شازیہ میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے نااہل حکومت نے سندھ کے شہروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے سندھ میں سیلابی صورتحال کے کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ و برباد ہوگی ہے مگر سندھ کے نااہل حکمران اپنی من موجوں میں مست ہے خیرپور ناتھن شاہ اور دیگر اطراف کے دیہی علاقوں سے سیلابی و برساتی پانی کا نکال نہ ہوسکا ہے ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،متاثرہ افراد بے یار و مددگار ہیں ان کی حالت زار انتہائی خراب ہے سندھ کی عوام کی کوئی داد رسی کر نے والا نہیں ہے مشکل کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی سندھ کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں انہوں نے سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتیہوئے مزید کہا کے خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں اب بھی کئی کئی فٹ پانی جبکہ دادو کا 70 فیصد علاقہ تاحال زیر آب ہے خیر پور ناتھن شاہ سے سیلابی پانی کا اخراج تاحال نہیں ہو سکا جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی میں سیلابی پانی کے باعث ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کی بیماریاں پھیلنے لگی لیکن پی پی سندھ حکومت متاثرہ علاقہ مکینوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔