
الہدی انٹرنیشنل اسکول کے زیر اہتمام سائنسی نمائش
مضبوط پاکستان بنانے کے لیے طلبا کی ذہن سازی ضروری ہے، حافظ نعیم الرحمان موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اسکول کے طلبا نے شاندار تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
ہفتہ 17 دسمبر 2022 21:45
(جاری ہے)
اس موقع پر مہمان خصوصی،معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین چیلنج کا سامناہے، ان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بے شمار مسائل پیدا ہورہے ہیں، پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابوں کی وجہ سے ہونے والے تباہی ان ہی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ تھی، اگر دنیا نے اس کا ادراک کرتے ہوئے ابھی سے ان کا حل ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی تو یہ مسائل مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے اس سلسلے میں الہدی انٹرنیشنل اسکول میں اس اہم موضوع پرسائنسی نمائش منعقد کرنے پر اسکول انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ عوام اور بالخصوص نوجوانوں میں اس کو شعور اجاگر کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن کا کہناتھا کہ یہ نوجوان ہی اس ملک کا سرمایہ ہیں اورمسقبل میں یہی نوجوان اس ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔انہوںنے کہاکہ باشعور اور بہترین صلاحیتیں رکھنے والے نوجوان پاکستان کو ایک مضبوط و مستحکم ملک اور اس قوم کو دنیا کی عظیم اور ترقی یافتہ قوم بنا سکتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبا کی جانب سے بنائے جانے والے مختلف پراجیکٹس کا معائنہ کیا، انہوں نے طلبا کی تخلیقی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان ننھے منے طلبا کا یہ پیغام پورے ملک میں پھیلے گا اور قوم کو درپیش جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے شعور بیدار کرنے میں مدد ملے گی۔کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی(سی ڈی سی)کے صدر عبدالرحمن،ایس ایس پی انویسٹیگشن ساتھ پولیس زاہدہ پروین، کینٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے نائب صدر نجیب ولی اور دیگر عمائدین شہراور طلبا کے والدین نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پرطلبا کی محنت اور لگن کی تعریف کی، ان کا کہنا تھاکہ اسلامی دنیا کی مایہ ناز خاتون مذہبی اسکالر ڈاکٹر فرحت ہاشمی کا ادارہ الہدی انٹرنیشنل نوجوان نسل کودین کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دنیاوی علوم کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین ذہن سازی کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ آپریشن منیجر الہدی انٹرنیشنل میڈم ناہیدخان،برانچ ہیڈ الہدی انٹرنیشنل اسکول ڈی ایچ اے میڈم شبینہ عاطف، ایونٹ منیجر میڈم عاصمہ صدیقی، مارکیٹنگ انچارج میڈم مدحت حنیف اور سیکشن ہیڈمیڈم مائدہ مجیدکا کہنا تھا کہ اس سائنسی نمائش کا مقصد طلبا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ یہ پیغام عام ہو اور ان چیلنجز سے نبردآزما ہونے ہونے کے لیے قوم اورنوجوان نسل کو تیار کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ الہدی اسکول کے طلبا کی دینی اور دنیاوی ضروریات کے پیش نظر آئندہ بھی ایسے پروگرامات منعقد کرائے جاتے رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 300 نئی ایمبولینسز خریدنے کی منظوری دی ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساجد میر کی وفات عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے ‘مولانا فضل الرحمان
-
ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے ‘وزیر اعظم شہباز شریف کا انتقال پر اظہار افسوس
-
پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق
-
فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات میں فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
-
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنیوالے افغان شہری کو شہریت نہ دینے کے خلاف درخواست پر5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا
-
کراچی میں ڈاکو راج برقرار، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی
-
آزادی اظہار پر پابندیاں، پیکا ایکٹ نے آزادی سلب کرلی ہے،صدر پی ٹی آئی سندھ
-
معاشرے کی برائیوں کو اجاگر اور خاتمے کیلئے صحافی برادری کا کردار کلیدی ہے،وزیرتوانائی سندھ
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی سکھر آمد ، جاوید علی شاہ سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے سی ای او نیپون گروپ کی ملاقات ،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
-
سردار ایاز صادق کی ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.