نواز شریف کی73 سالگرہ 25دسمبر اتوار کومنائی جائے گی

منگل 20 دسمبر 2022 20:33

نواز شریف کی73 سالگرہ 25دسمبر اتوار کومنائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2022ء) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی73 سالگرہ 25دسمبر اتوار کومنائی جائے گی اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیںانہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن مقیم ہیں جہاں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے ۔