
الیکشن قریب سے دیکھ رہے ہیں، قوم انتخابات کی تیاری کرے، شاہ محمود قریشی
عمران خان کی جدوجہد کامیا ب ہونے والی ہے۔ لٹیرے جلد گھروں کو جائیں گے،پی ڈی ایم کی صفوں میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی سمتیں مختلف ہیں،تحریک انصاف کی مخالفت میں بننے والا 13جماعتوں کا اتحاد اختتام کی طرف بڑھتا نظر آرہا ہے، حکومتی اتحادیوں کے تحفظات اور بیانات واضح ہو رہے ہیں، پہلے کہا تھا غیر فطری اتحاد جلد انجام کو پہنچے گا، خطاب
جمعرات 5 جنوری 2023 22:38

(جاری ہے)
انہوں نے کہا وفاق میں پی ڈی ایم لٹیروں کی حکومت ہے، جو گزشتہ 7 ماہ سے اپنی دولت بڑھانے کے چکروں میں ہے۔ حکمرانو ں کے اثاثو ں میں اضافہ ہواجبکہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ہے، حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے۔
معاشی حالات بے قابوہو چکے ہیں،دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ ڈالر بے قابو ہو چکا ہے، روپے کی قدر روز بروز گر رہی ہے، سیاسی شعبدہ باز عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت عوام کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، ملک کے آگے بڑھنے کاواحد حل فوری انتخابات ہیں جو ناگزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی طاقت سے تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنائے گی اور حکومت میں آنے کے بعد قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا سخت احتساب کریں گی ۔انہوںنے کہاکہ جس نے قومی دولت پر ڈاکہ ڈالا اسے حساب دیناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا، عمران خان کے خلاف سازشیں کی گئیں،انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی۔ نا اہل اور امپورٹڈ حکمرانوں کی کارکردگی کی بدولت حکمرانوں کی مقبولیت میں کمی اور عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اپنی نظر آتی شکست دیکھ کر یہ لوگ الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں فرار نہیں ہونے دیں گے،انہیں الیکشن کروانا ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بچانے کیلئے فوری اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں،70 سال اقتدار پر رہنے والے افراد ساڑھے تین سال اقتدار میں رہنے والوں سے حساب کس طرح مانگ سکتے ہیں، ملک میں جاری تمام سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں،یہ نا اہل لوگ ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے دامن چھڑوا رہے ہیں،اپنی نا اہلیت اور ناکامی کا ملبہ تحریک انصاف پر ڈال کر موجودہ ملکی حالات سے بری الزامہ نہیں ہوسکتے۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کی ناکامی کے حوالے سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور موجودہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ایک دوسرے پر الزامات قوم کے سامنے ہیں،دونوں شخصیات کا تعلق ن لیگ سے ہے اور دونوں شخصیات معاشی بحران کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ (ن )لیگی قیادت تحریک انصاف کو معاشی بحران کا ذمہ دار کیسے قرار دے سکتی ہی ن لیگ کی قیادت کو پہلے اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے بیانات کا مطالعہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کا سیوریج نظام انتہائی بوسیدہ ہے۔ پی پی 217 اور این اے 157 میں عوام کا دیرینہ مطالبہ سیوریج کے بوسیدہ پائپوں کی تبدیلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے، ہم نے ساڑھے تین سالوں میں ملتان کے سیوریج نظام کی تبدیلی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع کیا۔ جن پر کام شروع ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے ملتان کے باسیوں کو سیوریج کے بوسیدہ نظام سے نجات ملے گی اور آئندہ 30سال تک کی سیوریج کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں این اے 156 کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کروائے،میرے مد مقابل کسی سیاسی شخصیت نے این اے 156 میں ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں تو سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے الیکشن کے دوران کئے گئے تمام وعدے پوریکررہے ہیں۔ جو ہوسکا وسائل اور توانائیاں حلقے کی ترقی پر خرچ کئے اور آئندہ بھی حلقے کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل 45 اور 46 میں موٹر سائیکل پر بیٹھ کر دورہ کیا۔ تنگ گلیوں میں موٹر سائیکل پر جا کر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یونین کونسلوں میں مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ وفات پا جانے والی مختلف شخصیات کی رہائش گاہوں پر گئے۔ مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ پی ٹی آئی رہنما رانا عبدالجبار‘ شیخ سجاد حمید ودیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھے۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
-
جنگ کا آغاز ہماری طرف سے نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے
-
مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.