رات 10 بجے سے پہلے میرٹ پر نگران وزیراعلیٰ کا اعلان کردیں گے، چیف الیکشن کمشنر
آج اجلاس میں نام فائنل کر لیا جائے گا‘ چاروں ناموں کا بغور جائزہ لے کر میرٹ پر نامزدگی کی منظوری دیں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات میں گفتگو
ساجد علی
اتوار 22 جنوری 2023
15:24
(جاری ہے)
یہاں واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اس عہدے کے لیے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے ہیں جب کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے، پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا فیصلہ آج کیا جائے گا، عہدے پر تقرری کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی کی بنائی گئی دو طرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی جس کے بعد یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں چلاگیا جو آج ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرے گا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سربراہ الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ارکان کے درمیان غیر رسمی بات چیت سے قبل اس معاملے کے بارے میں فیصلے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار کی جائے گی، نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس صرف آج کا دن ہے کیوں کہ آئین کے آرٹیکل اے 224 کے تحت الیکشن کمیشن کو دیا گیا 2 روز کا وقت آج ختم ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ میں معمولی بات پر خونی تصادم
-
لاہور واقعہ نان ایشو ہے، زبردستی ایشو بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ
-
پاک فضائیہ کے افسر کی شہادت کا سبب بننے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
ٓ06 سے 10 جولائی: شمالی علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد میں خاتون کو بچانے کے دوران ایئرفورس افسر کی شہادت، فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کی مبینہ غفلت؛ زندہ نوزائیدہ بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا
-
’جو مجھے اپنی شادی میں بلائیں گی وہ ہاتھ اٹھائیں‘ گورنر سندھ کا یونیورسٹی گریجویٹ طالبات سے سوال
-
رحیم یارخان،قریبی رشتہ دار ملزمان نے کالاقراردے کر 27سالہ نوجوان کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا’
-
اے ایف ڈی کی رہنما کا ہم جنس پسندانہ تعلقات کا دفاع
-
حکومت کا محنت کشوں کے ایک لاکھ بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان
-
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی ہنگامہ آرائی
-
مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے. امریکی ذرائع ابلاغ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.