Live Updates

فواد چوہدری پر صرف پرچہ درج ہوا ٹی وی لگاؤ تو ایسا لگتا ہے قیامت آ گئی،عطاء تارڑ

خاندان سے حساب لینے کی دھمکی سنگین جرم ہے،کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی،معاون خصوصی قانون و داخلہ امور

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 25 جنوری 2023 16:08

فواد چوہدری پر صرف پرچہ درج ہوا ٹی وی لگاؤ تو ایسا لگتا ہے قیامت آ گئی،عطاء ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 25 جنوری 2023ء ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی قانون اور داخلہ امور عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پر صرف پرچہ درج ہوا ہے،ٹی وی لگاؤ تو ایسا لگتا ہے کہ قیامت آ گئی،کل رات پولیس کو الیکشن کمیشن کی درخواست موصول ہوئی،خاندان سے حساب لینے کی دھمکی سنگین جرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے لیگی رہنما عابد شیر علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوادچوہدری نے الیکشن کمیشن کو دھمکی دی،کوئی بھی شخص آئینی اداروں کو دھمکی نہیں دے سکتا۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے تضحیک آمیز گفتگو کی تھی،فواد چوہدری کو کسی کے گھروالوں کو دھمکی دینے کی اجازت کس نے دی؟نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کو توہین عدالت کی بنیاد پر سزاملی،کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ فواد چوہدری کیخلاف کوئی سیاسی کیس نہیں ہے،یہ آپ کی حکومت نہیں کہ جس کو مرضی گالیاں دیں۔

فواد چوہدری کی گرفتاری ان کی دھمکیوں کی وجہ سے ہوئی،فواد چوہدری کو کس نے حق دیا کہ وہ کیچڑ اچھالیں۔عمران خان جگہ جگہ بم لگا کر گئے،نواز شریف سے ایک ہنستا بستا پاکستان لے لیا گیا تھا،جاوید لطیف سے لیکر رانا ثناء اللہ تک سب کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،فواد چوہدری کیخلاف مقدمے میں قانون کے مطابق عمل ہو گا۔ دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو چھ بجے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کر دی گئی،آپ کا آرڈر آگے پہچا دیا گیا،عدالت نے قرار دیا کہ یہ باتیں چھوڑیں پہلے بتائیں فواد چوہدری کہاں ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کے پاس ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ کوئی بات نہیں پہلے بندہ پیش کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات