ملک کے بالائی علاقوں میں بارش ، بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان

جمعہ 27 جنوری 2023 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گاتاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت کالام منفی 16، زیارت منفی12، لہہ منفی 11،چترال منفی 09، استور،قلات منفی 08، کوئٹہ،مستونگ منفی07،مسلم باغ،مالم جبہ منفی06، میرکھانی،دیر،دروش اورپشین میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔