بنگلہ دیش لیگ چھوڑیں نمائشی میچ کھیلیں، نجم سیٹھی کا کرکٹرز کو الٹی میٹم
چند کھلاڑیوں نے کوئٹہ میں 5 فروری کو شیڈول مقابلے میں شرکت سے معذرت کی تھی، پی ایس ایل 8 میں بھی نامور پلیئرز پاکستان آرہے ہیں، مارکیٹنگ بجٹ بڑھا دیا : نجم سیٹھی
ذیشان مہتاب اتوار 29 جنوری 2023 13:47
(جاری ہے)
نجم سیٹھی نے کہا کہ نمائشی میچ کیلیے منتخب ہر کھلاڑی بی پی ایل سے واپس آئے گا،آپ نہیں چاہتے تو پی سی بی دوسری شرٹس بنا لے گا،سب اپنے اسٹارز کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی میں دیکھنا چاہتے ہیں،میں نمائشی میچ کا حصہ دونوں فرنچائزز سے کہتا ہوں کہ ملکی مفاد میں قربانی دیں۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن چکی، لیگ نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنالی ہے، 8ویں ایڈیشن 8 کو شایان شان طریقے سے منعقد کرایا جائے گا، اس ایونٹ میں بھی دنیا کے نامور کرکٹرز پاکستان آرہے ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ندیم عمر نے لیگ کو ہمیشہ آگے بڑھ کر سپورٹ کیا، ہر فرنچائز نے پی ایس ایل کیلیے جدوجہد کی ہے،ابتدا میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کے حوالے سے مشکلات رہیں، وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کے آنے سے بہت فائدہ ہوا اورغیر ملکی کرکٹرز کا اعتماد بڑھ گیا،پی ایس ایل کی کامیابی میں پاک فوج نے بھی نمایاں کردار ادا کیا،لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں ہر شعبے سے تعاون اور مدد ملی،ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے یہاں سب کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی کرکٹ کے متوالوں کا شہر ہے،ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی یہیں سے کی، ہم شہر قائد کو کبھی نظر انداز نہیں کرسکتے،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ شاندار رہا،شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے آئی۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی مارکیٹنگ کیلیے صرف ایک لاکھ ڈالرز رکھے گئے تھے ، کم بجٹ کی وجہ سے ہائپ نہیں بن سکی، میں نے بورڈ میں واپس آنے کے بعد مارکیٹنگ کے پیسے بڑھائے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
-
فٹنس بہتری کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
پاکستان کی 2009ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ جیت لیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: وہاب ریاض نے بابر اور صائم کی اوپننگ جوڑی توڑنے کا اشارہ دیدیا
-
سلیکٹرز نے حسن علی کو واپس بلانے، اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.