محمد اشرف صدا کاپشاور میں دہشت گردی کے انسانیت سوز واقعے میں پولیس جوانوں اور دیگر بے گناہ افراد کی شہادت پر شدید رنج وغم کا اظہار

پیر 30 جنوری 2023 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد اشرف صدا نے پشاور میں دہشت گردی کے انسانیت سوز واقعے میں پولیس جوانوں اور دیگر بے گناہ افراد کی شہادت پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اس بزدلانہ حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مملکت پاکستان پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط ہے،پشاور دھماکہ ، بے گناہ پولیس جوانوں اور عام عوام کی شہادت پر گلگت بلتستان سمیت پورا ملک سوگوار ہے،عوام قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدترین حالات میں بھی حوصلے بلند رکھیں اور قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر مسلح افواج ، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں پر مکمل اعتماد اور تعاؤن کریں اورپولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک دھماکہ میں شہید پولیس اہلکاروں اور سویلین شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور تمام زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عاجلہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور ملک پاکستان کو دشمن کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھے۔