پولیس لائنز پشاور دھماکہ بڑا حادثہ ہے، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے ، چیئرمین قومی وطن پارٹی

ہفتہ 4 فروری 2023 21:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2023ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پولیس کی پشت پر کھڑی ہیں، اے پی ایس پشاور واقعہ کے بعد پولیس لائنز پشاور دھماکہ بڑا حادثہ ہے، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پشاور پولیس لائنز دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،واقعہ میں زیادہ شہادتیں چھت گرنے کے نتیجے میں ہوئیں، اے پی ایس پشاور واقعہ کے بعد پولیس لائنز پشاور دھماکہ بڑا حادثہ ہے، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیاسی طور پر قیام امن کیلئے ہم ہر قسم کا تعاون کریں گے۔