پولیس ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے،شاہ محمود قریشی

کیس خارج ہونے کے باوجود ہمارے کارکنوں کو جیل میں رکھا گیا، کسی تھانے میں مسلم لیگ ن کا کارکن گرفتار نہیں تھا۔ہم پر دبائو ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے، ملتان انتظامیہ سے کہتا ہوں غیرجانبدار رہیں،مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، زین قریشی کو گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں،عوام مسلم لیگ ن کی ناکام حکومت سے مایوس ہیں، یہ قوم پر نیا مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں سیاسی مقصد کے لیے ہوں گی، رہنما تحریک انصاف کی گفتگو

جمعہ 10 فروری 2023 21:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے،کیس خارج ہونے کے باوجود ہمارے کارکنوں کو جیل میں رکھا گیا، کسی تھانے میں مسلم لیگ ن کا کارکن گرفتار نہیں تھا۔ہم پر دبائو ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے، ملتان انتظامیہ سے کہتا ہوں غیرجانبدار رہیں،مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، زین قریشی کو گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں،عوام مسلم لیگ ن کی ناکام حکومت سے مایوس ہیں، یہ قوم پر نیا مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں سیاسی مقصد کے لیے ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156 کے ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرنگ آفسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمخدومزادہ زین حسین قریشی ودیگر پی ٹی آئی رہنما اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی حالات کا اندازہ ہے،جلائو گھیراؤ سے معیشت کو مزید نقصان ہوگااس وقت بڑے لیول پر انتظامیہ میں تبادلے ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت انتظامیہ کے ذریعے نتائج تبدیل کرانا چاہتی ہے،یہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا کارکن الیکشن کے دن اپنے گھر سے نکلے کارکنان جمہوری طاقت سے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا نگران حکومت90دن میں انتخابات نہ کروا کر آئین شکنی کی مرتکب ہو رہی ہے، آئین شکنی کی سزا سب کے سامنے ہے،ہمیں یہ بھی علم ہے ان کا انتظامیہ کو استعمال کرکے من پسند نتائج حاصل کرنے کا ارادہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ کیا آج پنجاب میں نگران سیٹ اپ غیرجانبدار ہے،وفاداری اگر تبدیل کرنا ہوتی تو آج راجا ریاض کی جگہ میں ہوتامجھ جیسا لیڈر آف دی اپوزیشن ان کو منظور نہیں تھا،انہو ں نے کہا کہ ہر باپ کو اپنا بیٹا عزیز ہوتا ہے، زین قریشی مجھے اپنے سے زیاد پیارا ہے تاہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں،زین قریشی کو کل نہیں آج ہی گرفتار کر لیں ہم بھاگیں گے نہیں،زین قریشی گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ناکام نہیں ن لیگ ناکام ہورہی ہے، انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا جو رویہ تھا وہ پورے پاکستان نے دیکھا، این اے 155 الیکشن کمیشن آفس میں توڑ پھوڑ آپکے کیمروں میں بھی موجود ہے،ہمارے سابق ایم این اے اور سٹی کے صدر پر دہشت گردی کے پرچے دیے گئے، پولیس نے کس بنیاد پر دہشت گردی کے پرچے کیے،پولیس نے ناجائز طور پر دہشت گردی کا مقدمہ کیا، رات گئے ہمارے مختلف کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس اگر کارکنان کو طلب کرتی وہ پیش ہوجاتے، یہ سب ضمنی انتخابات کو خراب کرنے کی سازش ہے۔

انہوںنے کہاکہ پولیس ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے،پنجاب حکومت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم پر دباو ڈال دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اندازہ ہوگیا نگران حکومت کیسے انتخابات کرانا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نگران حکومت سے کہتا ہوں وہ انتظامیہ کو یہاں پر دیکھے، یہاں ہم سب سیاسی لوگ ہیں حالات کو خراب کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کا کوئی کارکن رات بھر جیل میں نہیں رہا لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان کو جیل میں رکھا گیا، ہمارے لوگ رہا نہیں کیے جاتے لیکن گرفتاری ڈالنے کے بعد ن لیگ کے لوگوں کو چھوڑ دیا گیا، میں انتظامیہ اور سی پی او کو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی فورس کو کسی جماعت کیخلاف استعمال نہ کریں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں معاشی حالات کا اندازہ ہے، جلاؤ گھیراؤ سے معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا، مسلم لیگ والے لوگوں کو فیس کرنا نہیں چاہتے، ہم ناکام نہیں وہ ناکام ہورہے ہیں، مسلم لیگ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا مریم بی بی ملتان تشریف لائیں اور خطاب کیا وہ ضرورت ملتان آئیں اورقوم کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا معاہدہ طے پایا ہے۔انہوں نے کہا آج کاغذات کی جانچ پڑتال کیلئے یہاں آیا ہوں، میرے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے ہیں۔انشائ اللہ الیکشن میں مخالفین کو سرپرائز دیں گے۔