Live Updates

عامر محمود کیانی (آج) حلقہ این اے 61کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود امپورٹڈ حکومت دونوں صوبوں میں الیکشن کرانے کیلئے تیار نہیں ، عامر کیانی

ہفتہ 11 فروری 2023 21:20

راولپنڈی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر و سابقہ ایم این اے عامر محمود کیانی (آج )بروز اتوار دن 11 بجے ضمنی انتخابات کے اپنے حلقہ این اے 61 کے لئے کاغذات نامزدگی ٹی ایم اے دفتر لیاقت باغ راولپنڈی میں جمع کروائیں گئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر حلقہ این اے 61کے ووٹرز ، سپورٹرز اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ ہو گی۔

(جاری ہے)

عامر محمود کیانی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود امپورٹڈ حکومت دونوں صوبوں میں الیکشن کرانے کیلئے تیار نہیں ہے ، حکومتی ٹولہ جانتا ہے کہ اگر الیکشن کی تاریخ دیدی گئی تو عوام سے انہیں صرف جوتے ہی پڑیں گے انہوںنے لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن کرانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب بھی الیکشن کمیشن اگر الیکشن کرانے میں ٹال مٹول سے کام لیتا ہے تویہ آئین کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ توہین عدالت بھی ہو گی ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف ہی تمام نشستوں پر کامیاب ہو گی ، آج اپنے حلقہ این اے 61میں کاغذات نامزدگی جمع کرا رہا ہوں پہلے بھی حلقے کی عوام نے تحریک انصاف کو کامیابی سے ہمکنار کرایا اور اب بھی حلقے کے ووٹرز کا جذبہ دیدنی ہے انشاء اللہ اس حلقے سے کامیابی حاصل کرکے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تحفہ دیں گے اور یہ کامیابی تمام پی ٹی آئی کے ووٹرز ، سپورٹرز ، کارکنان کی کامیابی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات