این اے 135 کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر مشتمل فہرست جاری

بدھ 15 فروری 2023 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2023ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 135 کی ریٹرننگ آفیسر مسز انعم پرویز نے مذکورہ حلقے کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر مشتمل فہرست آویزاں کر دی گئی ہے جبکہ جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل آج 16 فروری سے 18 فروری تک جاری رہے گا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حلقے کے سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیف الملوک کھوکھر، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری امجد جٹ، تحریک لبیک پاکستان کے محمد احمد مجید، پاکستان تحریک انصاف کے ملک کرامت کھوکھر اور ایم کیو ایم کے محمد زین علی سمیت دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔