Live Updates

ڈی نوٹیفائی ارکان اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

پی ٹی آئی کی پانچ خواتین کی نشستوں پر ڈی نوٹیفکیشن کا اعلامیہ بھی واپس لےلیا گیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 24 فروری 2023 23:00

ڈی نوٹیفائی ارکان اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 فروری2023ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 32ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ پی ٹی آئی کی پانچ خواتین کی نشستوں پر ڈی نوٹیفکیشن کا اعلامیہ بھی واپس لےلیا گیا تاہم اسلام آباد کےاین اے53،52اور54 میں انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سےمتعلق جاری اپنے نوٹیفکیشن معطل کردیئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ 27،20،17جنوری اور3فروری کےنوٹیفکیشن پر تاحکم ثانی عملدرآمد معطل رہےگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایاگیا کہ اسلام آباد کےتینوں حلقوں پرلاہور ہائیکورٹ کےاحکامات مؤثرنہیں، یہاں سولہ مارچ کو ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیتی ہوئی چھ نشستیں خالی قرار دے دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کراچی کی نشستیں خالی قرار دے دی۔ ای سی پی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صرف این اے 45 کرم کی نشست رہے گی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں سات نشستوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات