Live Updates

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 فروری 2023 13:45

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2023ء) لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا الزام میں گرفتار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ایف ایٹ کچہری پیش کہا گیا تھا جہاں اسلام آباد پولیس نے امجد شعیب کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے وکیل کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور امجد شعیب کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب پر مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر بنایا گیا، مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ امجد شعیب نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، اس مقدمے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کو قابل شرم قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ امجد شعیب کی گرفتاری صرف قابل مذمت نہیں بلکہ نظام انصاف کے لئے قابل شرم بھی ہے کیوں کہ ایک ٹی وی شو میں اینکر کے سوال کا جواب دیکر امجد شعیب صاحب گرفتار ہو گئے، میں نے ایف آئی آر کو غور سے پڑھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ کچھ دنوں کے بعد سوال کرنے والے اینکروں کی گرفتاریاں بھی شروع ہو جائیں گی۔

جبکہ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ محض تنقید پر اتنے سینئر فوجی جنرل کی گرفتاری انتہائی غلط روایت ہے، 80 سالہ جنرل امجد شعیب کی گرفتاری سوائے مزید نفرت اور بے چینی کے کچھ نہیں دے گی، جوش سے نہیں ہوش سےکام کرنے کا وقت ہے، ملک سنگین بحرانوں میں گھرا ہوا ہے مزید بحران پیدا نہ کیجیے، امجد شعیب کو فوری رہا کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات