تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے لاہور سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا

13 قومی اور 25 صوبائی حلقوں کے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست تیار‘ بیشتر سابق ارکان اسمبلی کو ہی دوبارہ ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش کردی گئی

Sajid Ali ساجد علی پیر 27 فروری 2023 19:20

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے لاہور سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 فروری 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے لاہور سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا، 13 قومی اور 25 صوبائی حلقوں کے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست تیار کرتے ہوئے بیشتر سابق ارکان اسمبلی کو ہی دوبارہ ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش کردی گئی، لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر نارروال کے رہنماء کو بھی ٹکٹ مل سکتا ہے، سینیٹ کے موجودہ 2 ارکان بھی لاہور سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

دنیا نیوز کے مطابق این اے 123 سے مہر واجد عظیم اور ابرار الحق، این اے 124 سے کشمیر اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان اور محمد خان مدنی، این اے 125 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 126 سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، این اے 127 سے 3 امیدوار جمشید اقبال چیمہ، حامد معراج اور میاں عباد فاروق، این اے 128 سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 129 سے میاں اکرم عثمان، ہمایوں اختر خان اور سینیٹر ولید اقبال ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ این اے 130 سے شفقت محمود، این اے 131 سے ہمایوں اختر خان اور علی امتیاز ورائچ، این اے 132 سے چوہدری منشاء سندھو، این اے 133 سے سینیٹر اعجاز چوہدری، جمشید اقبال چیمہ اور عاطف چوہدری، این اے 134 سے ظہر عباس کھوکھر اور ڈاکٹر شاہد صدیق، این اے 135 میں حاجی کرامت کھوکھر اور ظہیر عباس کھوکھر ٹکٹ کے امید وار ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پی پی 145 سے میاں محمود الرشید، فاروق خان اور ابرار خان، پی پی 148 سے حافظ ذیشان رشید، پی پی 151 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 159 سے ڈاکٹر مراد راس، پی پی 160 سے میاں محمود الرشید امیدوار، پی پی 163 سے حافظ فرحت عباس اور بلال اسلم بھٹی، پی پی 161 سے ندیم بارا، پی پی 173 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 172 سے خالد محمود گجر، پی پی 167 سے شبیر گجر اور سمیع اللہ کے درمیان ٹکٹ کا مقابلہ ہے۔