
عمران خان کی حمایت میں بیان دینے پر اعتزاز احسن کے خلاف پارٹی میں آوازیں اٹھنے لگیں
اعتزاز احسن کی ریڈ لائن 40 سال سے تبدیل ہو رہی ہے،آج کل ان کی ریڈ لائن عمران خان ہیں،اعتزاز احسن کو عمران بچاؤ تحریک شروع کر دینی چاہئیے۔پی پی سیکرٹری اطلاعات فیصل میر کا اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 10 مارچ 2023
15:34

(جاری ہے)
وزیرآباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تو اعتزاز احسن وہ واحد پی پی رہنما تھے جو عمران خان کی عیادت کے لیے زمان پارک گئے۔
۔اعتزاز احسن کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں پہلے بھی سرگرم رہیں۔اس حوالے سے جب عمران خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 17 سال سے خواہش ہے اعتزاز احسن تحریک انصاف کا حصہ بنیں،انتظار میں ہوں اعتزاز احسن کب پی ٹی آئی میں شامل ہو کر ساتھ چلیں گے۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے اپنا موقف دیا تھا۔ اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ہوں اور عمران خان میرے دوست ہیں،پچاس سال عمران خان اور میرے گھر کی دیوار سانجھی ہے،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے۔ اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثناء اللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں،یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
-
اسرائیل کی مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج ہوں گے، سعودی عرب کا انتباہ
-
ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک
-
سیلزٹیکس رجسٹرڈ کاروبار کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم متعارف
-
علیمہ خان صحافیوں کو بھائی اوربیٹا پکارنے لگ گئیں
-
سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
-
وزیراعظم نے سیلاب کے فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
-
سیلاب ، بارشوں سے مزید 5شہری جاں بحق، تداد 927 ہوگئی
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.